مومنہ مستحسن ٹائمز سکوائر پر موسمیاتی تبدیلی کی تباہ کاریوں کے پیغام کیساتھ جلوہ گر

  مومنہ مستحسن ٹائمز سکوائر پر موسمیاتی تبدیلی کی تباہ کاریوں کے پیغام ...

  

کراچی(پ ر) ملک میں خواتین موسیقاروں کے لئے ایک قابل قدر مثال بننے کے ساتھ ساتھ اور میوزک چارٹس میں اوپر تلے اپنی جگہ بنانے والی ایکول پاکستان کی حالیہ ایمبیسڈر مومنہ مستحسن نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر اسپاٹیفائی کے ڈیجیٹل بل بورڈ پر جلوہ گر ہوئی ہیں۔ مومنہ مستحسن کسی تعارف کی محتاج نہیں ہیں بلکہ پاکستان کے لئے فخر کی علامت ہیں۔ دنیا کے ایک انتہائی مشہور مقام پر جلوہ گر ہوتے ہوئے انہوں نے وطن کے لئے اپنا پرجوش پیغام پہنچانے کو یقینی بنایا۔ انہوں نے ڈیجیٹل اسکرین پر اپنے بجائے دنیا کی توجہ موسمیاتی تبدیلی کی جانب مبذول کروانے کو ترجیح دی اور اس مسئلہ کی جانب مبذول کرائی کہ کس طرح سے آج موسمیاتی تبدیلی کے باعث دنیا میں مشکلات پیدا ہورہی ہیں۔ انہوں نے ملک میں حالیہ سیلابوں سے پاکستان میں تباہی پر اظہار خیال کرتے ہوئے پیغام دیا، "آج یہاں متاثرہ ملک پاکستان ہے، کل یہاں آپ کا ملک بھی ہوسکتا ہے۔'' انہوں نے بین الاقوامی دنیا کیلئے اپنے پیغام میں کلائمیٹ ایمرجنسی کا ہیش ٹیگ (#ClimateEmergency) بھی استعمال کیا۔ مومنہ مستحسن ان خواتین کے گروہ میں شامل ہیں جنہوں نے ملک میں خواتین موسیقاروں کے مقام کی بڑھ چڑھ کر نمائندگی کی ہے۔یک فعال سماجی کارکن کے طور پر وہ اس بات کی اہمیت کو بھی سمجھتی ہیں کہ اس اسکرین پر کس طرح موسمیاتی تبدیلی کے ساتھ ایک سے زائد پیغامات کو اجاگر کیا جاسکتا ہے۔ اور یہ پیغام اسکی جیتی جاگتی مثال ہے۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -