ایکسائز،صوبہ بھر میں سمارٹ کارڈز، نمبر پلیٹس کی سپلائی بند

 ایکسائز،صوبہ بھر میں سمارٹ کارڈز، نمبر پلیٹس کی سپلائی بند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(خصوصی رپورٹر)محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کی سست روی کے باعث سمارٹ کارڈ اور نمبر پلیٹ کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے، ڈیڑھ لاکھ سے زائد کارڈز و نمبر پلیٹس مہینوں تاخیر کا شکار ہونے سے سائلین خوار ہوکر رہ گئے ہیں ذرائع کے مطابق ملتان سمیت صوبہ بھر میں نیو رجسٹریشن اور ٹرانسفر ملکیت کی لاکھوں گاڑیوں کے سمارٹ کارڈز اور نمبر پلیٹس تاخیر (بقیہ نمبر2صفحہ6پر)
کا شکار ہوگئی ہیں فقط ملتان ڈویژنل ایکسائز آفس میں رجسٹرڈ ہونیوالی ڈیڑھ لاکھ گاڑیوں کے سمارٹ کارڈز اور نمبر پلیٹس تاخیر کا شکار ہیں ذرائع نے بتایا کہ ماہ اپریل کے بعد ایکسائز ہیڈ کوآرٹر لاہور سے سمارٹ کارڈز اور نمبر پلیٹس فراہم نہیں کی جا رہیں جس کے باعث سائلین خوار ہوکر رہ گئے ہیں شہریوں کے مطابق محکمہ ایکسائز کی جانب سے موٹر سائیکل اور کار کے فی کس نمبر پلیٹ بالترتیب 1500 اور 2000 روپے وصولی اور ہاوس ڈلیوری معاہدے پر بھی عملدرآمد نہیں ہورہا لاکھوں روپے کی ادائیگیوں کے باوجود گاڑیوں کے رجسٹریشن کارڈز اور نمبر پلیٹس گھروں پر نہ مل سکیں محکمہ ایکسائز کی جانب سے گاڑیوں کی رجسٹریشن کارڈز اور نمبر پلیٹس سمیت کاغذات کی مالکان کے گھروں پر ترسیل کے لیئے پاکستان پوسٹ سے معاہدہ کیا گیا لیکن تین ماہ سے ڈیڑھ لاکھ کے قریب سمارٹ کارڈز اور نمبر پلیٹس شہریوں کے گھروں پر ڈیلیور نہ ہوسکیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پلییٹس اور کارڈز کے حصول کیلیے کبھی چی پی او تو کبھی ایکسائز آفس چکر لگانے پر مجبور ہوگئے ہیں ایکسائز حکام کے مطابق نئی کورئیر کمپنی سے معاہدے کے بعد کچھ مسائل پوائنٹ آوٹ ہوئے ہیں جن کو دور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔