ایکسائز،بائیو میٹرک معاملہ چند دنوں میں حل ہونیکا امکان

 ایکسائز،بائیو میٹرک معاملہ چند دنوں میں حل ہونیکا امکان

  

ملتان (نیوزرپورٹر)ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملتان عبداللہ خان جلبانی نے کہا ہے کہ بائیو میٹرک مسئلہ کے حل کے لیے موٹر کار یونین کی تجاویز پر غور کیا جا رہا ہے اگلے ہفتے خوشخبری ملے گی یہ بات انہوں نے موٹر کار ڈیلرز ایسوسی ایشن ضلع ملتان کی سالانہ جنرل میٹنگ و عشائیہ تقریب سے خطاب کے دوران کہی انہوں نے کہا کہ بائیو میٹرک مسائل ختم کرنے کی کوشش کی (بقیہ نمبر3صفحہ6پر)

جا رہی ہے لین دین کے معاملات اور گاڑیاں مہنگی ہونے سے سسٹم لانچ کرنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں اس سلسلہ میں  ملتان موٹر کار ڈیلرایسوسی ایشن کی تجاویزپر پنجاب حکومت اور محکمہ ایکسائز غور کررہا ہے گلے ہفتے تک گڈ نیوز دیں گے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے رواں سال ٹیکسز شرح میں اضافہ نہ کیا بلکہ عوام کو ریلیف دینے کی کوشش کررہے ہیں موٹر کار ڈیلرزکی تجویز پر ون ونڈو ڈیسک قائم کرنے کے اقدامات کئے جا رہے ہیں جس کے لیے محکمہ کسٹمز اور پولیس سے ڈیٹا شیئرنگ کررہے ہیں ڈیٹا شیئرنگ کے بعد افیسرز کو موٹر کا ر کے ایشوز کے حل کے لیے مقرر کیا ہوا ہے اور ان کے کام ترجیحات پر کررہے ہیں میرے دروازے مسائل کے حل کے لیے کھلے ہیں تقریب سے صدر چوہدری طارق کریم،چیئرمین اظہر ممتاز ٹیپو،وائس چیئرمین سید جرار عباس زیدی جنرل سیکرٹری عبد القادر خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چند سالوں سے آٹو انڈسٹری مسائل کا شکار ہے گاڑیوں کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ اور بائیو میٹرک متنازعہ نظام کے باعث کاروبار کی شرح 30فیصد رہ گئی جس سے ہزاروں خاندان بے روزگار ہو چکے ہیں بائیو میٹرک مسئلہ کے حل کے لیے کار ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جدوجہد جاری ہے انہوں نے کہا کہ شوروم مالکان کو دو ماہ کے لیے بائیو میٹرک سے مستشنی قرار دیا جائے اور اوپن لیٹر والی گاڑیوں کی ٹرانسفر کے لیے تین ماہ کا وقت دیا جانا چاہیے امپورٹ گاڑیوں کی تحقیق کریں جس کے لیے کسٹم میں اسپیشل ڈیسک بنایا جائے تاکہ فوری گاڑی کی چیکنگ کی سہولت میسر ہو طارق کریم چوہدری نے مزید کہا کہ بائیو میٹرک مسئلہ کی وجہ سے کاروبار بند ہے اگر مسئلہ حل نہ ہوا تو احتجاج و ہڑتال پر مجبور ہوں گے انہوں نے بتایا کہ ڈیڈھ سال میں لین دین کے تنازعات حل کئے پی ایچ اے سے منسلک مسئلہ بھی حل ہوا چیمبر آف سمال ٹریڈرز سے الحاق کی وجہ سے پی ایچ اے مسئلہ حل ہونے میں مدد ملی اور کسی شوروم نے پی او ایس مشین نہیں لگائی سیلاب زدگان کے لیے دس لاکھ کا سامان خود جا کر تقسیم کیا جبکہ مزید آٹھ لاکھ جمع ہو ئے ہیں اجلاس سے ملک رمیض اقبال اعوان نے مالیاتی رپورٹ پیش کی سیکرٹری اطلاعات شیخ عبدالباری نے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض سرانجام دئیے جبکہ تقریب میں ڈی جی خان کا ر ڈیلرز کے صدر آصف لولانی خانیوال کے صدر شہزاد نیازی،پیر نثار شاہ،ملک عرفان،حافظ خلیل،چوہدری رمضان سمیت دیگر کار ڈیلرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -