جہانگیر ترین کی ہدایت پرگیلے وال میں واٹر سپلائی سکیم شروع کرنیکا فیصلہ

جہانگیر ترین کی ہدایت پرگیلے وال میں واٹر سپلائی سکیم شروع کرنیکا فیصلہ

  

لودھراں (نمائندہ پاکستان) گیلے وال کی سیاسی و سماجی شخصیات ملک شہزاد ظفر، میاں آصف جھنڈیر، حاجی حبیب احمد، حاجی الطاف بھٹہ، منشی غلام فرید آہیر، حاجی (بقیہ نمبر6صفحہ6پر)

عاشق بھٹی، مبشر خادم بھٹی نے علی ترین فارم پر جہانگیر خان ترین کے سٹاف آفیسر عبدالخالق کانجو سے ملاقات کی اور گیلے وال کے علاقہ چوک منڈیرنا میں واٹر سپلائی اسکیم کی بندش کے مسئلے سے آگاہ کیا۔ عبدالخالق کانجو نے اہلیان علاقہ کا جہانگیر خان ترین سے ٹیلی فونک سے رابطہ کروایا۔ جہانگیر خان ترین نے گیلے وال کے وفد سے ٹیلی فونک گفتگو میں کہا کہ گیلے وال میرا گھر ہے، یہاں کے عوام کے مسائل کا حل میری اولین ترجیح ہے۔ پانی کی بندش کا مسئلہ فوری حل ہوگا۔  جہانگیر خان ترین نے اپنے  سٹاف آفیسر عبدالخالق کانجو کو ہدایت کی واٹر سپلائی اسکیم کا بل جو کہ تقریبا 6 لاکھ روپے ہے فوری ادا کیا جائے اور شہریوں کو پانی کی فراہمی فوری یقینی بنائی جائے۔ گیلے وال کے سیاسی و سماجی شخصیات نے جہانگیر خان ترین کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر علی ترین کے پرسنل سیکرٹری سہیل شہزاد بھی موجود تھے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -