علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی وہاڑی میں سی ایم ایس ٹریننگ سیشن

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی وہاڑی میں سی ایم ایس ٹریننگ سیشن

  

وہاڑی(بیورو رپورٹ+نامہ نگار)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل سنٹر وہاڑی میں ڈاکٹر نگہت شاکر کی زیرقیادت میٹنگ اور CMS ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا۔(بقیہ نمبر7صفحہ6پر)

 میٹنگ میں ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر نگہت شاکر نے داخلہ مہم فیز-1 کے سلسلے میں میٹرک اور ایف اے پروگرام کے جاری طلبا و طالبات کے داخلے کے سلسلے میں آگاہ کیا کہ جاری طلبا و طالبات اپنا داخلہ 06 اکتوبر تک لیٹ فیس کے ساتھ بھیج سکتے ہیں۔ اس سلسلے میں انہیں اپنے داخلے کے لئے  CMS سے اپنے یونیورسٹی کی طرف سے مہیا کردہ یوزر اور پاسورڈ کے ساتھ پورٹل اوپن کر کے اپنا داخلہ بھیج سکتے ہیں۔ اسی سلسلے میں ریجنل ڈائریکٹر نے سٹاف کو  CMS پورٹل کے استعمال اور اہمیت کے بارے میں آگاہ کیا تاکہ وہ طلبا و طالبات کی بہتر انداز میں رہنمائی کرسکیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے بتایا کہ بیچلر پروگرامز بی ایس، بی ایڈ، ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامز، بی بی اے، پوسٹ گریجوایٹ ڈپلومہ اور سرٹیفیکیٹ کورسز کے داخلے بھی داخلہ مہم فیز-2 کے سلسلے میں جاری ہیں جن کی آخری تاریخ 06 اکتوبر ہے طلبا و طالبات کو کسی بھی قسم کی پریشانی سے محفوظ رہنے کے لیے جلد از جلد اپنا داخلہ بھیج دینا چاہیے۔ علاوہ ازیں ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر نگہت شاکر نے وائس چانسلر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد پر وفیسر ڈاکٹر ضیاالقیوم  اور ڈائریکٹر جنرل ریجنل سروسز ڈاکٹر ملک توقیر  کی ہدایات پر سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے ریجنل سنٹر وہاڑی میں قائم کردہ فلڈ ریلیف کیمپ کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور تمام لوگوں کو مشکل کی اس گھڑی میں اپنے سیلاب متاثرین بہنوں، بچوں اور بھائیوں کی مدد کرنے کی اپیل کی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -