26ستمبر، نوابزادہ نصراللہ کی برسی، خان گڑھ میں دعائیہ تقریب کا اہتمام

 26ستمبر، نوابزادہ نصراللہ کی برسی، خان گڑھ میں دعائیہ تقریب کا اہتمام

  

 مظفرگڑھ، خان گڑھ(نیوز رپورٹر، نامہ نگار) پاکستان کے مایہ ناز سیاستدان بابا ئے جمہوریت نوابزادہ نصراللہ خان(بقیہ نمبر10صفحہ6پر)

 کی 19ویں برسی 26ستمبر کو نہایت عقیدت مندی سے منائی جائے گی۔نوابزادہ نصر اللہ خان کی پیدائش خان گڑھ ہوئی۔انہوں نے اپنے سیاسی کئیریر کا آغاز 1930 کی دہائی میں مجلس احرار سے کیا۔آل پارٹیز کانفرنسز ہو یا جمہوری اتحاد کے قیام کا اعلان،ملک بھر میں کوئی بھی سیاسی سر گرمی نوابزادہ نصراللہ خان کے بغیر نا ممکن تھی۔نوابزادہ نصراللہ خان نے آمریت کے خلاف اور جمہوریت کیلئے طویل جدو جہد کی جس کی بنا پر انہیں بابا ئے جمہوریت کا لقب دیا گیا۔نوابزادہ نصراللہ خان مرحوم کی برسی کے سلسلہ میں مرکزی تقریب ان کے آبائی گاں خان گڑھ میں ان کے صاحبزادے وزیر ریونیو نوابزادہ منصور احمد خان کی کی رہائش گاہ پر منعقد ہو گی۔جبکہ ملک بھر میں ان کی برسی کو نہایت عقیدت مندی سے منایا جائے گا۔ان تقریبات میں نوابزادہ نصراللہ خان کی جمہوریت کو پروان چڑھانے کیلئے کی جانے والے جدو جہد اور خدمات پر خراج تحسین پیش کیا جائے گا،جبکہ ان کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی بھی کی جائے گی۔یاد رہے کہ نوابزادہ نصراللہ خان 26 ستمبر 2003 کو جہان فانی سے کوچ کر گئے تھے۔ #

مزید :

ملتان صفحہ آخر -