ڈیرہ،بحران سے نمٹنے کا فیصلہ،شہر میں پانچ گرین آٹا پوائنٹس قائم

ڈیرہ،بحران سے نمٹنے کا فیصلہ،شہر میں پانچ گرین آٹا پوائنٹس قائم

  

 ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار کی زیرنگرانی ضلع ڈیرہ غازی خان میں سستے آٹا کی عوام تک دستیابی،میونسپل سروسز کی فراہمی اور سبزی و فروٹ منڈیوں (بقیہ نمبر12صفحہ6پر)

میں پھلوں اور سبزیوں کی نیلامی عمل کی جانچ پڑتال اور قیمتوں کو اعتدال میں رکھنے کے لیے مربوط انداز میں اقدامات کا  سلسلہ جاری ہے،ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار کی ہدایت پر ضلع بھر میں گرین آٹا کی فراہمی کیلئے 5ٹرکنگ پوائنٹس بنائے گئے ہیں جہاں سے شہری20کلو آٹا کا تھیلا1295اور دس کلو کا648 روپے میں خرید سکتے ہیں،گولائی کمیٹی چوک،چوک چورہٹہ،سمینہ چوک،تونسہ اور چوٹی زیریں میں پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں،ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ شیخ عبد الروف اور ڈی ایف سی نے ڈیرہ شہر میں واقع ان پوائنٹس کا دورہ کیا اور آٹا کی سپلائی و سیل چیک کی۔اسسٹنٹ کمشنر صدر شکیب سرور نے گزشتہ روز سبزی و فروٹ منڈی سرور والی میں پھلوں اور سبزیوں کے نیلامی عمل کا جائزہ لیا،ڈی ایف سی مہر اختر حسین،احمد نواز، افضل خان اور دیگر نے ڈی خان،شیخ اینڈ برادرز،برہان فلور ملز میں گرین آٹا بیگز کی تیاری اور سیلز پوائنٹس پر انکی فروخت کے عمل کی نگرانی کی۔علاوہ ازیں سی او میونسپل کارپوریشن جواد الحسن گوندل نے سیکرٹری ویسٹ مینجمنٹ کمپنی عباس ستار کے ہمراہ لینڈ فل سائیٹ کا دورہ کیا.اس دوران انہوں نے سیلاب سے متاثرہ لینڈ فل سائیٹ کو بہتر  کور کرنے بارے ہدایات بھی دیں۔دریں اثناء پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بھی سرکاری نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو یقینی بنانے کیلئے متحرک ہیں اور وہ گراں فروشوں کو موقع پر جرمانے بھی کررہے ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -