میپکو ٹیموں کا جنوبی پنجاب میں آپریشن،45بجلی چوروں کو رگڑا

میپکو ٹیموں کا جنوبی پنجاب میں آپریشن،45بجلی چوروں کو رگڑا

  

ملتان (نیوزرپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)کی ٹیموں نے ایک روز میں جنوبی پنجاب میں آپریشن کرتے ہوئے45صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔46ہزاریونٹس بجلی چوری کرنے پر 9 لاکھ 58 ہزار(بقیہ نمبر26صفحہ6پر)

  روپے جرمانہ عائد۔ 22 ستمبر2022 کو ملتان سرکل میں 6صارفین کو129755روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔ڈی جی خان سرکل میں 12 بجلی چوروں کو156909روپے جرمانہ عائد، وہاڑی سرکل میں ایک بجلی چور کو70000روپے جرمانہ عائد،بہاولپور سرکل میں 7صارفین کو144500روپے جرمانہ عائد،ساہیوال سرکل میں 8صارفین کو219674روپے جرمانہ عائد، رحیم یار خان سرکل میں 2 بجلی چوروں کو60000روپے جرمانہ عائد،مظفرگڑھ سرکل میں 6 بجلی چوروں کو95000روپے جرمانہ عائد اورخانیوال سرکل میں 3 بجلی چوروں کو82894روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -