سیوریج سسٹم تباہ، لاہور ہائیکورٹ میں رٹ دائر، کمشنر سے 15روز میں رپورٹ طلب

 سیوریج سسٹم تباہ، لاہور ہائیکورٹ میں رٹ دائر، کمشنر سے 15روز میں رپورٹ طلب

  

بہاول پور(بیورورپورٹ)حقوق بہاولپور فورم کی طرف سے بہاولپور کے شہریوں کے مفاد عامہ کے لیے بہاولپور سٹی کی مین سیوریج پائپ لائنز پھٹنے بلخصوص ائیرپورٹ روڈ نزد CMH چوک  اور بہاولپور سٹی میں سیوریج(بقیہ نمبر23صفحہ6پر)

 کی مخدوش حالت اور انتظامیہ کی عدم توجہی  کے خلاف لاہور ہائیکورٹ بہاولپور بینچ بہاولپور میں رٹ پٹیشن نمبر 7100/22 بعنوان ''عمر ظہور بنام گورنمنٹ آف پنجاب'' مورخہ 23-9-2022  کو دائر کی گئی جس میں ماہر قانون دان چوہدری آفتاب مبارک ایڈووکیٹ ہائی کورٹ (سابقہ جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن بہاولپور) اور اے۔ار اورنگزیب ایڈووکیٹ سپریم کورٹ (صدر لاہور ہائیکورٹ بار بہاولپور بینچ) نے دلائل دیئے۔ لاہور ہائیکورٹ بہاولپور بینچ کے جج '' مسٹر جسٹس صفدر سلیم شاہد'' نے دلائل سننے کے بعد پٹیشن کو سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے کمشنر بہاولپور ڈویژن بہاولپور سے  سیوریج کی مخدوش حالت  بلخصوص ائیرپورٹ روڈ نزد CMH چوک کی بابت پندرہ روز کے اندر رپورٹ طلب کرلی۔بہاولپور کے شہری بلخصوص اسلامی کالونی کے لوگ چوہدری آفتاب مبارک اور اے۔ار اورنگزیب ایڈووکیٹس کی اس کاوش پر بہت شکر گزار ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -