مہنگائی، بیروزگاری، امپورٹڈ حکومت کیخلاف شہر شہر مظاہرے

مہنگائی، بیروزگاری، امپورٹڈ حکومت کیخلاف شہر شہر مظاہرے

  

 ملتان(نیوز رپورٹر)ضلعی صدر تحریک انصاف چوہدری خالد(بقیہ نمبر20صفحہ6پر)

 جاوید وڑائچ نے تحریک انصاف ضلع کے عہدیداران کے ہمراہ بڑھتی ہوئی مہنگائی،غربت اور بیروزگاری کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے کی قیادت کرتے ہوئے کہا کہ اپنے قائد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی کال پر تحصیل اور یونین کونسل کی سطح پر امپورٹیڈ حکومت کے  خلاف جنہوں نے مہنگائی،بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام پر ظلم کے پہاڑ توڑ دیے ہیں تمام ضروریات زندگی کی اشیا عوام کی پہنچ سے دور ہو گئی ہیں عوام کو دو وقت کی روٹی بھی میسر نہیں یہ غریب عوام خود کشی کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں۔ضلعی صدر چوہدری خالد جاوید وڑائچ،جنرل سیکرٹری چوہدری بنیامین ساجد،انفارمیشن سیکرٹری عامر انور قریشی نے مزید کہا کہ اس نااہل امپورٹیڈ حکومت نے غریب سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے۔عوام اس امپورٹیڈ حکومت چھٹکارا چاہتی ہے۔بیرونے ممالک سے سیلاب زدگان کے لیے آیا گیا فنڈ سیلاب سے متاثرہ عوام تک نہیں پہنچ رہا۔امپورٹیڈ حکومت کی امداد صرف فوٹو سیشن تک محدود ہے۔تحریک انصاف کی جانب سے مہنگائی کے خلاف احتجاج  کا سلسلہ ڈیلی کی بنا پر تب تک  جاری رہے گا جب تک اس امپورٹیڈ حکومت کو گھر نہیں بھیج دیتے۔جلد سے جلد جنرل الیکشن ہونے چاہیں عوام جس منتخب کرے وہ اقتدار میں آکر مہنگائی اور ڈالر کی بڑھتی قیمتوں پر قابو پائے۔

مظفر گڑھ،کوٹ ادو، سنانواں (بیورورپورٹ،تحصیل رپورٹر،نمائندہ (بقیہ نمبر19صفحہ6پر)

خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے حکم پر امپورٹڈ حکومت اور مہنگائی کے خلاف کوٹ ادو میں بھی ڈیرہ ڈاکٹر شبیر علی قریشی کے ڈیرہ سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی،ریلی میں پی ٹی ئی کے سینکڑوں کارکنان موجود تھے،کارکنوں نے امپورٹڈ حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی،مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر مملکت برائے ہاسنگ اینڈ ورکس ڈاکٹر میاں شبیر علی قریشی کے بھائی میاں احسن علی قریشی نے کہا کہ کمر توڑ مہنگائی نے غریب عوام کا جینا محال کردیا ہے،تنخواہ سے زیادہ بجلی کے بل آ رہے ہیں،غریب کاچولہا بندہوگیا،ٹا گھی چینی بجلی،گیس،پٹرول ڈیزل مہنگی ہوگئی، کسان کا برا حال ہے،منحوس امپورٹڈحکومت کے نے سے ملک میں سیلاب گیا،انہوں نے کہا کہ اس امپورٹڈ کامقصد اپنی کرپشن اورنیب ختم کرناتھا، عمران خان اس ملک کیلییمخلص ہے،70سال کی عمر میں پ کیلئے لڑرہاعمران خان کی کال پر ہمیں اپنے بچوں کے مستقبل کیلئینکلناہوگا،انہوں نے کہا کہ ان کے والد میاں محسن قریشی مرحوم نے پارلیمنٹ میں نعرہ لگایاتھاکہ کرپشن کی سزا موت ہونی چاہیے،جب تک کرپشن ختم نہ ہوگی یہ ملک ترقی نہیں کرے گا،انہوں نے کہا کہ ان کے والد میاں محسن علی قریشی مرحوم نے یگا پراجیکٹ ہیڈمحمد والا،کروڑوں کی سوئی گیس سڑکات جبکہ اس کے بھائی میاں شبیر علی ریشی نے اپنے ساڑھے تین سالہ دور اقتدار میں میگا پراجیکٹ پاسپورٹ فس، سویٹ ہوم،2سوکروڑکی لاگت سییونیورسٹی،ایک سوکروڑ کی لاگت سیمدر چائلڈ اسپتال کے تحفے دیے،انہوں نے کہا کہ اسامپورٹڈ 

 سنانواں پریس کلب کے باہر عمران خان کی کال پر پی ٹی آئی ورکزز خواتین نوجوانوں نے مہنگائی کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ عورتوں نے بجلی کے بل اٹھا رکھے ساتھ ساتھ پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے جس پر بجلی کے بلوں میں بے انتہا اضافی نامنظور درج تھا۔پی ٹی آئی ورکر نوجوان اشفاق خان گورمانی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی نے کمر توڑ دی ہے غریب عوام کی  دو وقت کی روٹی  تک تنگ کر دی گئی ہے غریب شخص اپنے کھر کا سامنا بیج کر بجلی کے بل اور اور اپنے بچوں کے لئے آٹا خرد کرنے پر مجبور ہے اس موقع پی ٹی آئی کے ورکز جن میں مہر خالد سہارن۔ ملک سعید اللہ ماہاڑہ۔  قاضی محسن۔ چوہدری اشفاق۔ مہر آصف، احسن مشوری۔ سردار ابوبکر گورمانی۔ ہیرو سمیت عورتوں  کی کافی تعداد۔ نے احتجاج میں شرکت کی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -