پی پی236اور235کیلئے متعدد سکیموں پر غور،رپورٹس طلب

پی پی236اور235کیلئے متعدد سکیموں پر غور،رپورٹس طلب

  

میلسی (نامہ نگار)وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر حلقہ پی پی 236 اور  (بقیہ نمبر16صفحہ6پر)

پی پی 235میلسی کے لیے 14 سکیموں کے لیے. ڈپٹی سیکرٹری محمد شعیب بٹ نے کچھی پٹھا ن اتحاد کے رہنماں  سابق صوبائی وزیر اور ایم پی اے محمد جہاں زیب خان کھچی اور نواب علی رضا خاکوانی ایم پی اے  کی تجاویز پر سیکرٹری کمیونیکیشن اینڈ ورکس پنجاب سے ایس او پیز اور پالیسی کے مطابق فزیبیلیٹی کی سمری طلب کر لی۔جس میں 450 کلومیٹر موضع بدھو تا لالو،10 کلومیٹر میلسی ٹبہ سلطان پور تا موضع محبوب شاہ براستہ حلیم کھچی،815کلومیٹر ٹبہ سلطان  پور وہاڑی روڈ  تا حد میلسی  براستہ چکوک  144 ڈبلیوبی،146 ڈبلیو بی،ڈیڑھ کلومیٹر اڈہ 22 کوٹھی تا چک نمبر 122 ڈبلیوبی،اڈہ 118 ڈبلیوبی تا چک 136 ڈبلیو بی،970کلومیٹر میلسی کہروڑ پکا روڈ تا موضع سردار پور جھنڈیر،420کلومیٹر ڈھمکی تا علی واہ براستہ پل حلیم کھچی،510 کلومیٹر میلسی مترو روڈ تو بستی ملکو اور لنک بستی سنڈھل،3 کلو میٹر فدہ سٹی روڈ تا بستی رمولہ براستہ بستی نور پور و بستی میراں،125کلومیٹر میلسی سائیفن روڈ تا جمیل مارکی  و موضع خان پور، 1580 کلومیٹر جلہ جیم مائنر روڈ تا میلسی بانڈری براستہ پل گدائے شاہ،ٹھل بوہڑ،میاں والا اور مٹھا اثڑ،1160 کلومیٹر رحیم کلی تا دروہڑواہن براستہ آڑی والا و بستی مراد پور،ڈیڑھ کلومیٹر چو ک شہباز تا جھوک جندو،550 کلو میٹر پل  ویرسی واہن تا  قطب پور واہگی سڑکوں کی خصوصی مرمت  کے 14 منصوبے شامل ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -