وہاڑی، ڈسٹرکٹ ہسپتال میں کمپنی کوریلیف دینے کی کوشش

وہاڑی، ڈسٹرکٹ ہسپتال میں کمپنی کوریلیف دینے کی کوشش

  

وہاڑی(بیورورپورٹ+نمائندہ خصوصی)  ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے جنریٹر کی ریپرنگ کے لئے سارمک کمپنی کی طرف سے پیش کی جانی والی کوٹیشن پر 15 لاکھ 5ہزار5صد29روپے منظور کرانے کی کوشش کی گئی ذرائع کے مطابق ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر(بقیہ نمبر33صفحہ6پر)

 احمد نواز نے جب لوکل کمیٹی سے کوٹیشن لی تو ریپرنگ کا بل 2لاکھ 95ہزار بنا شہریوں ناصر، فیضان  ماہتاب،تنویر، صابرودیگر نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہر بندہ جانتا ہے کہ سارمک کمپنی ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ایڈمن خاقان کی ہے اور وہ مبینہ طور پر بوگس بل بنا کر لاکھوں روپے کما رہا ہے چند ہزار تنخواہ لینے والا ملازم اس وقت کروڑوں روپے مالیتی جائیداد اور گاڑیوں کا مالک ہے لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں شہریوں نے سیکرٹری صحت اور وزیر صحت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے کی انکوائری کرائی جائے سرکاری خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والوں کو نشان عبرت بنایا جائے اس حوالہ سے موقف لینے کے لئے متعدد بار ایڈمن آفیسر خاقان سے رابطہ کی کوشش کی گئی لیکن فون اٹینڈ نہ ہوسکا تاہم ایم ایس ڈاکٹر احمد نواز نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ ہمارا سارمک سے ایگریمنٹ ضرور ہے لیکن ہم پابند نہیں کہ کام صرف انہی سے کروائیں اگر ریٹس کا اتنا زیادہ فرق ہوگا تو ہم قومی خزانے کوبچانے کی  ہر ممکن کوشش کریں گے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -