ڈیرہ،ڈسپوزل ورکس کی صفائی،اپ گریڈیشن کا حتمی فیصلہ

ڈیرہ،ڈسپوزل ورکس کی صفائی،اپ گریڈیشن کا حتمی فیصلہ

  

ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر) ڈیرہ غازی خان شہر کے تمام ڈسپوزل ورکس کی صفائی اور اپ گریڈیشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سیوریج مسائل کے حل کیلئے تمام ڈسپوزل (بقیہ نمبر35صفحہ6پر)

کو مکمل گنجائش کے ساتھ چلایا جائیگا۔کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے شہر کا معائنہ کرتے ہوئے احکامات جاری کر دیئے. کمشنر نے شہر کے مختلف علاقوں کا پیدل تفصیلی جائزہ لیا۔ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبیدالرشید،اے سی شکیب سرور اور دیگر افسران ہمراہ تھے.سی او کارپوریشن جودا الحسن،افضل جتوئی اور دیگر نے بریفنگ دی۔کمشنر نے ماڈل ٹاؤن،بھٹہ کالونی،خیابان سرور اور دیگر علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے ڈسپوزل ورکس کا معائنہ کیا انہوں نے کراون فیلئرکے مقامات اور سول مائنر کے معاملات کا بھی جائزہ لیا۔کمشنرنے کہا کہ تمام ڈسپوزل ورکس مکمل گنجائش کے ساتھ چلائے جائیں۔چیف آفیسر ڈسپوزل ورکس کے جنریٹرز کیلئے وافر مقدار میں ایندھن کی دستیابی یقینی بنائیں۔کمشنر ڈی جی خان نے تمام ڈسپوزل ورکس کی اپ گریڈیشن  کے ساتھ بھل صفائی  کے بھی احکامات جاری کئے۔کمشنرنے کراؤن فیلئر کے ٹینڈر اشتہار میں تاخیر پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور بلاتاخیر کنٹریکٹ ایوارڈ کرکے کراؤن فیلئر کو 24 گھنٹے کے اندر مرمت کرنے کے احکامات جاری کئے۔انہوں نے کہا کہ ڈسپوزل ورکس نہ چلانے سے کراؤن فیلئر کی تعداد بڑھ رہی ہے اور سیوریج مسائل سے شہری اذیت میں مبتلا ہیں۔میونسپل سروسز میں بہتری اور عوامی مسائل کے حل میں کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔کمشنر نے کہا کہ ڈسپوزل ورکس کی مشینری بروقت مرمت کرائی جائے۔کمشنر نے ڈسپوزل ورکس کے ملازمین سے معلومات حاصل کیں۔انہوں نے شہر میں صفائی اور دیگر معاملات دیکھے۔کمشنر نے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے عملہ کو باقاعدہ یونیفارم میں ملبوس رہنے کے احکامات جاری کیے۔ ڈیرہ غازیخان شہر کے وسط میں گزرنے والی سول مائنر کو خوبصورت بنانے پر کام شروع کر دیاگیا. جوگنگ ٹریک، لائٹس، پودے اوردیگر تعمیراتی کام کیے جائیں گے. سول مائنر کی بھل صفائی کے ساتھ نہری پانی چھوڑا جائے گا. کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ شہریوں میں پودوں کی دیکھ بھال کیلئے احساس ذمہ داری اجاگر کرنا ہو گا. محکموں کی طرف سے لگائے گئے پودے اور دیگر انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف مقدمات درج کرائے جائیں گے. پنجاب پولیس کے موبائل گشت کی بھی ہدایات جاری کر دی گئیں. کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہاکہ سول مائنر کے نزدیک موجود گرلز کالج، ایجوکیشن یونیورسٹی اوردیگر ادارے ذمہ داری لیں. بچوں کو صفائی، شجرکاری کیلئے ترغیب دیں. اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر شکیب سر ور، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید، پرنسپلزڈاکٹر مہرونہ لغاری، پروفیسر ڈاکٹر مرزا یاور، ، ایس ای پبلک ہیلتھ ملک جواد کلیم اللہ، ڈی ایس پی ٹریفک بخت نصر، ڈی جی پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی طاہر جاوید انصاری، ایکسیئن انہار نعمان بیگ اوردیگر افسران شریک تھے. 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -