دھواں،بچوں کو پک اینڈ ڈراپ کرنیوالی گاڑیوں پر پابندی لگانے کا فیصلہ

دھواں،بچوں کو پک اینڈ ڈراپ کرنیوالی گاڑیوں پر پابندی لگانے کا فیصلہ

  

 ملتان (نیوز رپورٹر)محکمہ سکولز نے بچوں کوسکول اور گھرپک اینڈ ڈراپ کرنیوالی دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں،رکشوں پرپابندی لگانیکافیصلہ کرلیا بتایاگیا(بقیہ نمبر39صفحہ6پر)

 ہے کہ  سموگ کے خطرے  کے پیش نظر، صرف منظورشدہ اداریکی گاڑیوں کوہی پک اینڈ ڈراپ کی اجازت ہوگی، بچوں کو حادثات سے بچانے کیلئے ڈرائیورز کیلئے بھی ڈرائیونگ ٹیسٹ پاس کرنا لازمی قرار دیدیا گیا۔سموگ کیخطریکیپیش نظربچوں کوسکول اورگھرلانیلیجانیوالی ناقص اوردھواں چھوڑنیوالی گاڑیوں پرپابندی لگائی جائیگی،سی این جی رکشہ پربھی بچوں کو پک اینڈ ڈراپ کرنے پہ پابندی ہوگی، اس بارے میں سکول ذرائع کا کہنا ہے کہ  ماحولیاتی آلودگی اور شہر میں ٹریفک کا بہاؤکم کرنے کیلئے پرائیویٹ سکولز کو اپنی بسیں خریدنا ہونگی۔نجی سکول ایک ہفتے کے اندر اندر بسوں کی خریداری کریں گے یا بسیں رینٹ پر لیں گے، ہرسکول 60 فیصد طالبعلموں کیلئیٹرانسپورٹ کا بندوبست کریگا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -