مہنگائی سے غریبوں کی کمر ٹوٹ گئی حکومتی دعوے فلاپ، اورنگزیب کھچی

 مہنگائی سے غریبوں کی کمر ٹوٹ گئی حکومتی دعوے فلاپ، اورنگزیب کھچی

  

 میلسی (نامہ نگار)تحریک انصاف ضلع وہاڑی کے صدر ایم این اے محمد اورنگزیب خان کھچی نے کہا ہے کہ بیرونی سازش سے برسراقتدار آنے والے حکمرانوں نے اپنے (بقیہ نمبر41صفحہ6پر)

بیرونی آقاوں کے اشارے پر مسلسل اشیا ضروریہ میں بے تحاشہ اضافہ کرکے عام آدمی کو زندہ درگور کردیا ہے عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات اور گھی کی قیمتوں میں واضح کمی کے باوجود ان کی قیمتیں کم نہیں کی گئیں  ان خیا لات کا اظہار انہوں نے تحریک انصاف کے زیر اہتمام مہنگائی کیخلاف نکالی گئی احتجاجی ریلی سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ 28 ستمبر کو سابق وزیر اعظم عمران خان بورے والا میں تاریخی جلسہ عام سے خطاب کریں گے اور مہنگائی سے ستائے ضلع وہاڑی کے عوام اپنے محبوب قائد کا والہانہ استقبال کریں گے اس موقع پر تحریک انصاف تحصیل میلسی کے صدر وسیم احمد شیخ مرکزی تنظیم انجمن تاجران کے صدرسید شیراز حسین کاظمی نے بھی خطاب کیا جبکہ ریلی میں سید شہزاد کاظمی۔ حیدر خان۔ندیم حیدر خان۔چوہدری زبیر صدف۔نوید انجم ہانسوی۔چوہدری ہارون الرشید۔چوہدری وقاص احمد۔عدیل الرحمان آلہ آبادی۔محبوب احمد لکھیسر۔حافظ محمد اصغر۔چوہدری شبیر جٹ۔افتخار بھٹہ۔ذولفقار بھٹہ۔ ضرار حیدر۔اعظم حیدررانا طارق احسان۔اسد اللہ نیازی۔ماجد رشید مو نی۔ملک محمد کاشف سمیت پی ٹی آئی کے کارکنوں اور تاجروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور حکومت کے خلاف زبردست نعرے بازی کی#

مزید :

ملتان صفحہ آخر -