جہانیاں،بلیک میلر گروہ سرگرم متعدد افراد کو نشانہ بنانے کا انکشاف
جہانیاں (نمائندہ پاکستان)جہانیاں میں بلیک میلر گروہ بے لگام ہوچکا ہے بلیک میلر گروہ شہریوں کو مختلف طریقوں سے لوٹنے میں سرگرم عمل ہے۔گروہ کے سرغنہ شبانہ بی بی زوجہ عبد المجید،صابر محمود ولد عبد الستار ہے(بقیہ نمبر42صفحہ6پر)
جبکہ مزید دو افرادڈاکٹر عبدالمجید اور خلیل احمد گروہ میں شامل ہیں۔شبانہ بی بی لوگوں کو ورغلا کر گھر بلاتی اور ساتھیوں کے ہمراہ گھر بلائے شخص کی ویڈیو بناتی اور پھر بلیک میل کرتی ہے انکار کرنے پر ساتھیوں کے ہمراہ سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتیں اور ویڈیو وائرل کرنے اور زیادتی کا مقدمہ درج کروانے کی دھمکیاں دیتیں ہیں۔مزید یہ گروہ جعلی نکاح کے ذریعے لوگوں کو لوٹنے میں مصروف ہے شبانہ بی بی ساتھیوں صابر محمود،ڈاکٹر عبدالمجید اور خلیل احمد کے ہمراہ سادہ لوح شہریوں کو نکاح کا جھانسہ دے کر جعلی نکاح کرتے ہیں اور پھر اس سے سب زیور،رقم وغیرہ لوٹ کر فرار ہو جاتے ہیں اور قانونی کارروائی سے روکنے کے لیے سخت نتائج کی دھمکیاں دیتے ہیں۔یہ گروہ اپنی رہائش کبھی 106 دس۔آر میں کبھی 113 دس۔آر میں تو کبھی کسی اور جگہ پر ظاہر کرتے ہیں۔مختلف تھانوں میں شبانہ بی بی اور اس کے ساتھیوں کے نام سے مختلف لوگوں کے خلاف 15 سے 20 مقدمات درج ہے جو شہریوں کو بلیک میل کرنے کے لیے درج کروائے گئے۔بعد ازاں شبانہ بی بی نے مقدمات میں نامزد لوگوں سے پیسے لے کر راضی نامے کر لیے۔اس سب کے باوجود پولیس اس گروہ کو پکڑنے میں ناکام ہے اور یہ گروہ اپنا بلیک میلنگ کا دھندہ پوری آب و تاب سے جاری رکھیں ہوا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ گروہ وکیل اور پولیس سے گٹھ جوڑ کر کے یہ سب کچھ کر رہے ہیں۔