ن لیگ پنجاب حکومت تبدیل کرنے کا فیصلہ کرے گی، فضل الرحمن 

ن لیگ پنجاب حکومت تبدیل کرنے کا فیصلہ کرے گی، فضل الرحمن 

  

 ملتان (سٹی رپورٹر)جمعیت علما اسلام کے سربراہ و پی ڈی ایم کے چیئر مین مولانا فضل الرحمن نے گزشتہ روز ملتان میں مصروف دن گزارہ بعد ازاں وہ ٹھینگی ضلع وہاڑی روانہ ہو گئے۔جمعیت علما اسلام کے (بقیہ نمبر55صفحہ6پر)

سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ملتان پبلک سکول روڑ پر جامعہ قاسم العلوم کے ذیلی مدرسہ میں واقع جامع مسجد خالد میں نماز جمع پڑھایا۔اور جمعیت علما اسلام کے عہدیداروں اور مدرسہ کی انتظامیہ سے ملاقاتیں کیں بعد ازاں مولانا فضل الرحمن ٹھینگی ضلع وہاڑی روانہ ہو گئے جہاں انہوں نے جامعہ خالد بن ولید میں شیخ الحدیث مولانا ظفر احمد قاسم کی وفات پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کرکے رات گے واپس ملتان پہنچ گئے مولانا فضل الرحمن آج ملتان میں اپنی رہاش گاہ پر اہم سیاسی شخصیات سے ملاقات کریں گے واضع رہے کہ۔مولانا فضل الرحمن چار روزہ دورے پر ملتان میں ہیں 

 وہاڑی،وجھیانوالہ,چھب کلاں (بیورو رپورٹ+نامہ نگار، نمائندہ پاکستان،نامہ نگار)پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے  کہا ہے کہ پوری دنیا میں دوسرے مذاہب بھی موجود ہیں لیکن(بقیہ نمبر56صفحہ6پر)

 بدنام صرف مذہب اسلام کو کیا جاتاہے پاکستان اس وقت فتنوں کے نرغہ میں پھنسا ہوا ہے جس سے نکلنے کیلئے اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا ہوگایہ بات انہوں نے جامعہ خالد بن ولید ٹھینگی میں ادارہ کے مہتمم شیخ الحدیث مولانا ظفر احمد قاسم کی وفات پر تعزیت کے بعد علما، طلبا اور معززین علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی تبدیلی کافیصلہ مسلم لیگ ن نے کرنا ہے مہنگائی کے خاتمہ کیلئے مسلم لیگ ن کی حکومت اقدامات کر رہی ہے ہم تو عوام کو  مشکلات سے نکالنے کیلئے بہترین مشورے دے رہے ہیں ان کا کہناتھاکہ آپس کے جھگڑوں کو ختم کرنے کیلئے اللہ نے راستہ بتادیا ہے کہ آپس کے جھگڑے دانائی اور حکمت کے ساتھ ختم کریں اور اس راستہ میں صبر اور تحمل کا مظاہرہ کرنا ہے ان کا کہنا تھا کہ قادیانی بھی خود کو ایک مذہب کہتے ہیں لیکن مذہب کے نام پر یہ ایک فتنہ ہے عمران خان کہتا ہے میں اللہ سے آزادی دلواں گا میں رسول اللہ ؐ کی سیرت سے آزاد کراں گا اگر دین سے متعلق سوجھ بوجھ نہیں ہے تو دین کے معاملہ میں زبان نہ کھولی جائے قبل ازیں انہوں نے جامع خالد بن ولید پہنچنے کے بعد شیخ الحدیث مولانا ظفراحمد قاسم کی وفات پر ان کے بیٹوں اور دیگر لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی اور شیخ الحدیث مولانا ظفراحمد قاسم کی دینی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -