ڈیرہ میں وائلڈ لائف پارک کی اپ گریڈیشن ہمار ا مشن، حنیف پتافی

ڈیرہ میں وائلڈ لائف پارک کی اپ گریڈیشن ہمار ا مشن، حنیف پتافی

  

 

 ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر)رکن صوبائی اسمبلی ڈیرہ غازی خان محمد حنیف پتافی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری(بقیہ نمبر53صفحہ6پر)

 پرویز الہی کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان کے وائلڈ لائف پارک کی بہتری کیلئے اقدامات کئے جائیں گے تونسہ چڑیا گھر کو فنکشنل کرنے کے ساتھ سفاری پارک کے قیام کیلئے کوششیں کی جائیں گی۔سابق مشیر محمد حنیف پتافی نے  ڈائریکٹر وائلڈ لائف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو معیاری تفریح کی فراہمی اور نایاب جانوروں اور پرندوں کی افزائش نسل کیلئے محکمہ وائلڈ لائف کو فعال کردار ادا کرنا ہوگا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -