جنوبی پنجاب، شہریوں سے اربوں کا فراڈ دوملزموں کیخلاف ریفرنس کی سماعت ملتوی

جنوبی پنجاب، شہریوں سے اربوں کا فراڈ دوملزموں کیخلاف ریفرنس کی سماعت ملتوی

  

 ملتان(خصوصی رپورٹر)احتساب عدالت نمبر ایک ملتان نے سپیڈ بائیک کے نام پر جنوبی پنجاب کے 776 شہریوں (بقیہ نمبر51صفحہ6پر)

سے اربوں روپے بٹورنے کے مقدمہ میں ملوث دو ملزمان کے خلاف ریفرنس میں بریت کی درخواستوں پر سماعت مزید کارروائی کے لیے 6 اکتوبر تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں قومی احتساب بیورو ملتان کے مطابق ملزمان محمد اسلم شاد اور اکرم شاد کے خلاف سینکڑوں شہریوں نے شکایات درج کرائی کہ ملزمان نے مختلف مقامات پر ان کو سپیڈ بائیک کے نام کی موٹر سائیکلیں دینے کے بہانے اربوں روپے بٹورے ملزمان نے قسطوں کی موٹر سائیکلیں فراہم کیں نہ رقم واپس کی، جس پر ملزمان کے خلاف انکوائری شروع کرکے ریفرنس نمبر 42 ایم/19 تیار کیا گیا ہے۔ملزمان نے کاروبار کے نام پر لوگوں سے رقم ہتھیائی تھی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -