عوام کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے میپکو سرگرم، فضل اللہ درانی

عوام کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے میپکو سرگرم، فضل اللہ درانی

  

ملتان(نیوزرپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)  بورڈ آف ڈائریکٹرز کی کسٹمرسروسز، ہیلتھ سیفٹی انوائرمنٹ اینڈ (بقیہ نمبر50صفحہ6پر)

کوالٹی ایشورنس کمیٹی کے چیئرمین انجینئر فضل اللہ درانی نے کہا ہے کہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کمپنی کے بہترین مفاد کے ساتھ ساتھ عوام الناس کو بہترین خدمات فراہم کرنے کیلئے اقدامات اٹھارہے ہیں۔صارفین کے مسائل /شکایات کا ازالہ اولین ترجیح ہے۔ ریجن بھر میں صارفین کی شکایات حل کرنے کے لئے سب ڈویژن، ڈویژن اور سرکل کی سطح پر قائم کسٹمرسروسز سنٹرز/کسٹمرکمپلینٹ سنٹرز کوجدید خطوط پر استوار کیاجارہاہے۔ شکایات درج کروانے کے لئے آن لائن کی سہولت بھی موجود ہے جسے مزید اپ گریڈ کررہے ہیں۔انہوں نے گزشتہ روزچیئرمین آڈٹ اینڈ فنانس کمیٹی بورڈ آف ڈائریکٹرز میاں شاہد اقبال اور بورڈ ڈائریکٹر محمد جابر کے ہمراہ میپکو بہاولپور سرکل کا دورہ کیا اور افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام افسران صارفین کے مسائل کے حل کے لئے دفاتر میں موجود رہیں اور جائز مسائل فوری طورپر حل کریں۔ 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -