ہواوے کی جدید انفرا سٹرکچر سلوشنز کی وسیع رینج متعارف 

ہواوے کی جدید انفرا سٹرکچر سلوشنز کی وسیع رینج متعارف 

  

لاہور (پ ر) ہواوے نے حالات کی مطابقت سے درست ٹیکنالوجی تلاش کرتے ہوئے جدید انفرا سٹرکچر سلوشنز کی ایک وسیع رینج متعارف کرائی ہے جو انڈسٹری ڈیجیٹلائزیشن کے عمل کو آگے بڑھائیں گے۔یہ سلوشنز Huawei Connect 2022 بنکاک کے دوسرے روز پیش کیے گئے۔اس ایونٹ میں انڈسٹری اسٹیک ہولڈرز شریک ہوئے جنھوں نے انڈسٹری ڈیجیٹلائزیشن کے لیے مستقبل کی سمت اور مواقع تلاش کرنے پر غور کیا۔انھوں نے ڈیجیٹل کی طرف پیش رفت کرنے والی مختلف صنعتوں کو درپیش مشکلات کا جائزہ لیا اور ہواوے نے ان مشکلات کو دور کرنے کے لیے سلوشنز متعارف کرائے جنھیں اس کی ٹیکنیکل قوت کی مدد حاصل ہے۔اس موقع پر ہواوے انٹرپرائزBG کے پریذیڈنٹ،ریان ڈِنگ نے کہا کہ'' عمیق ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن،مسلسل بدلتی ہوئی دنیا کا بہتر انداز میں ساتھ دینے کے لیے کاروباری اداروں کی مدد کرے گی۔ہواوے اس وقت جاری صنعتی جدت طرازی اور ملٹی ٹیک synergy کو آگے بڑھا نے کے لیے اپنی connectivity،کمپیوٹنگ اور کلاؤڈ ٹیکنالوجیز کو استعمال کرتے ہوئے حالات کی مطابقت سے سلوشنز وضع کر رہا ہے تاکہ کسٹمرز کی متنوع ضروریات کو پورا کیا جائے۔اس سے قدر تخلیق ہو گی اور کسٹمرز کے لیے اپنی ڈ یجیٹل ٹرانسفارمیشن کو مکمل کرنا آسان ہو جائے گا''۔ہواوے انٹرپرائزBG کے وائس پریذیڈنٹ بوب چَین نے کہا کہ'' ڈیجیٹل ٹرنسفارمیشن میں ڈیٹا کی بنیادی اہمیت ہوتی ہے اور ڈیٹا کا استعمال،ترسیل،اسٹوریج اور تجزیہ اہم اقدامات ہوتے ہیں۔ہواوے، ایک سرے سے دوسرے سرے تک ڈیٹا پروسیسنگ میں مدد دینے اور کسٹمرز کی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے لیے مکمل گہرائی کی حامل پراڈکٹس اور پراڈکٹ پورٹ فولیو فراہم کرتا ہے۔

مزید :

کامرس -