اے سی سی اے کی پاکستان کیلئے پائیدار ترقی کے موضوع پر کانفرنس
لاہور(پ ر)اے سی سی اے (ایسوسی ایشن آف چارٹرڈسرٹیفائیڈ اکاونٹنٹس) کی جانب سے پشاور میں 'ایک بہتر دنیا پر نظر ثانی - پاکستان کے لیے پائیدار ترقی'کے موضوع پر کارپوریٹ کانفرنس منعقد کی گئی جس میں ملک کے اعلیٰ کاروباری افراد اور پالیسی سازوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس کانفرنس کے ذریعے خطے کے بڑے سٹیک ہولڈرز کو نجی شعبے کی بحالی اور پائیداری، جامع اقتصادی ترقی کے دور کا آغاز کرنے اورایجنڈا تجویز کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کیاگیا۔اس کے علاوہ کانفرنس میں کارپوریٹ سیکٹر کے کئی اہم ناموں کے ساتھ ساتھ صوبائی کابینہ کے ارکان نے بھی شرکت کی۔ACCA کی اس کانفرنس کا مقصد عملی رہنمائی، حکمت عملیوں کا اشتراک کرنا تاکہ کاروبارا فراد اور پالیسی سازوں کو نئی ٹیکنالوجیز کو اپنانے اور انٹرپرینیورشپ کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کے قابل بنانا ہے۔اس پروگرام میں پاکستان کی اقتصادی بحالی کے لیے کے پی روڈ میپ اور مستقبل پر مرکوز پینل گفتگو شامل تھی۔اس سیگمنٹ کے لیے گفتگو کرنے والے رہنماؤں میں ڈائریکٹر پلاننگ ایجوکیشن فاؤنڈیشن، حکومت خیبر پختونخو حنا کرامت، ڈائریکٹر IM سائنسزپشاورمحسن خان ، MD/CEO بینک آف خیبر علی گلفراز، کلکٹر KPRAجہاں بہادر،اورپروجیکٹ ڈائریکٹر این آئی سی پشاورعاصم خان شامل تھے۔اس تقریب میں وزیر خزانہ حکومت خیبر پختونخواتیمور سلیم خان جھگڑا، CFOخیبر پختونخوا اکنامک زونز ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (KPEZDMC)شاہد خٹک، ہیڈآف کمیونیکیشن اینڈ مارکیٹنگ علی ابراہیم، ایگزیکٹو ڈائریکٹر - FF -اسٹیل فیاض جرال نے شرکت کی اور تنظیموں کے بہتر مستقبل کے حوالے سے اپنی تجاویز پیش کیں۔