این اے157میں ضمنی الیکشن، علی موسیٰ گیلانی کی شکایت پر چیف سیکرٹری کو نوٹس

این اے157میں ضمنی الیکشن، علی موسیٰ گیلانی کی شکایت پر چیف سیکرٹری کو نوٹس

  

ملتان  (خصوصی رپورٹر)قومی اسمبلی کے حلقے 157 کے ضمنی انتخابات کیلئے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے پی (بقیہ نمبر47صفحہ6پر)

ڈی ایم کے امیدوار سید علی موسی گیلانی کی شکایت پر چیف سیکریٹری حکومت پنجاب کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ گریڈ 19 کے آفیسر امجد شعیب خان ترین کی پوسٹنگ اور ٹرانسفر کیوں کیا گیا۔اسی طرح گریڈ 19 کے ڈائریکٹر محمد اظہرافضل بیت المال کا تقرر کرنے پر منیجنگ ڈائریکٹر بیت ا لمال کو نوٹس جاری کردیا ہے۔ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افیسر نے صوبائی سیکریٹری ہاؤسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجیئنرنگ پنجاب کو ظہور احمد ڈوگر سپرنٹنڈنگ انجینئر کو ایم ڈی واسا کا اضافی چارج دینے پر نوٹس جاری کردیا ہے قومی اسمبلی کے حلقے 157 کے ضمنی انتخابات کیلئے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے پی ڈی ایم کے امیدوار سید علی موسی گیلانی کی شکایت پر واسا ملتان کے منیجنگ ڈائریکٹر کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے 28 جولائی اور14 ستمبر کے نوٹیفکیشن کے مطابق کوئی سرکاری محکمہ یا بلدیاتی ادارہ انتخابی حلقے میں کوئی تقرر اور تبادلہ نہیں کرسکتا۔ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر آپ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کو تحریری  وضاحت کریں۔ احکامات کی خلاف ورزی پر آپ کا کیس چیف الیکشن کمشنر کو کارروائی کیلئے ریفر کردیا جائے گا اور کہا کہ وہ ان تبادلوں کا نوٹس لیں اور انہیں منسوخ کریں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -