ڈی جی این ایل سی کا سی بی ڈی پنجاب کا دورہ

ڈی جی این ایل سی کا سی بی ڈی پنجاب کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) ڈائریکٹر جنرل نیشنل لاجسٹک سیل (این ایل سی)، میجر جنرل یوسف جمال نے سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ (سی بی ڈی) پنجاب کا دورہ کیا۔دورہ کا مقصد جاری تر قیاتی و تعمیراتی کام کا جائزہ لینا تھا۔ پنجاب سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (پی سی بی ڈی ڈی اے) کے چیف آپریٹنگ آفیسر، بریگیڈیئر (ر) منصور جنجوعہ، جناب ریاض حسین، ایگزیکٹو ڈائریکٹر ٹیکنیکل، (پی سی بی ڈی ڈی اے) اور سی بی ڈی پنجاب کا عملہ بھی دورے کے دوران ہمراہ تھا۔ڈی جی این ایل سی کو پی سی بی ڈی ڈی اے کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ٹیکنیکل جناب ریاض حسین نے جاری تعمیراتی کام کی پیش رفت کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ کے دوران انہوں نے زیر تعمیر پارکنگ پلازہ کے رافٹ کے لیے کھدائی، کالم، اسٹیل فکسچر اور کنکریٹ پورنگ کی تکمیل کے ساتھ ساتھ مجموعی انفراسٹرکچر کے کام کے بارے میں بتایا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پی سی بی ڈی ڈی اے کے چیف آپریٹنگ آفیسر بریگیڈیئر (ر) منصور جنجوعہ نے کہا کہ پارکنگ پلازہ کی تعمیر اور فیز 1 کے بنیادی ڈھانچے کے کام کی رفتار نہایت تسل بخش ہے۔ ہمارا این ایل سی اور دیگر کنسلٹنٹس کے ساتھ نہایت مظبوط اور دوستانہ تعلق ہے۔ ان کے مسلسل تعاون سے ہم سی بی ڈی پنجاب میں عالمی معیار کی سہولیات فراہم کریں گے ۔دورے کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ڈی جی این ایل سی نے کہا کہ میں پارکنگ پلازہ کی تعمیر اور انفراسٹرکچر کی ترقی میں پیش رفت کا مشاہدہ کر سکتا ہوں۔ کنسلٹنٹس اور سی بی ڈی پنجاب سائٹ سپورٹ ٹیم کے درمیان ہم آہنگی قابل تعریف ہے جس نے تعمیراتی کام کو نہا یت عمدگی سے کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ این ایل سی اس بات کو یقینی بنائے گا کہ تعمیراتی عمل کے دوران بین الاقوامی معیارات پر عمل درآمد کیا جائے۔سی بی ڈی پنجاب سائٹ پر پارکنگ پلازہ کی تعمیر اور انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کے دوران اعلیٰ معیار کویقینی بنا کر معاشی طور پر مستحکم پاکستان کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کے لیے ایک سنہری قدم ہے۔

مزید :

کامرس -