عمران کا دورہ،رحیم یارخان میں وکلاء کنونشن سیاست کی نذر

عمران کا دورہ،رحیم یارخان میں وکلاء کنونشن سیاست کی نذر

  

رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا رحیم یارخان میں وکلا کنونشن سیاست کی نذر ہوگیا چند افراد کی جانب سے گمراہ کن پروپگنڈے کی وجہ سے وکلا کنونشن منسوخ کیے جانے پروکلا کا سخت نوٹس  اورقرار داد پاس اگر تحریک انصاف کی انتظامی قیادت نے وکلا کنونشن کی کنفرمیشن کی بابت تحریری طور پر آگاہ نہ کیا توآج ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن(بقیہ نمبر57صفحہ6پر)

 پریس کانفرنس کے ذریعے اپنے حتمی لائحہ عمل کا باقاعدہ اعلان کرے گی۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن رحیم یار خان کی کابینہ کا ہنگامی اجلاس منعقدہوا جس کی صدارت چوہدری بشارت علی ہندل ایڈووکیٹ صدر بار اور سیکرٹری کے فرائض ملک اعجاز احمد بوہڑ ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری بار نے سر انجام دیے۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔اجلاس میں کابینہ نے متفقہ طور پر قرارداد کی منظوری دی کہ سابق وزیر اعظم پاکستان عمران احمد خان نیازی کی آمد پرآج24ستمبربروز ہفتہ کو ہونے والے وکلا کنونشن جس کیلئے عمران خان کوباقاعدہ ملاقات کرکے دعوت دی گئی اورانہوں نے وعدہ کیاتھا کہ رحیم یارخان آمد پر وہ وکلا کنونشن میں لازمی شرکت کریں گے۔ لیکن اب چند افراد کی جانب سے گمراہ کن پروپگنڈے کی وجہ سے وکلا کنونشن منسوخ کیے جانے کی اطلاعات ہیں جس پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن رحیم یار خان کے غیور وکلا میں شدید مایوسی اور غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ کابینہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن تحریک انصاف کی انتظامی قیادت کو متنبہ کرتی ہے کہ اگر وکلا کنونشن کی کنفرمیشن کی بابت تحریری طور پر آگاہ نہ کیا گیا توآج دن 11بجے کابینہ ڈسٹرکٹ باربارروم میں پریس کانفرنس بلائیں گے جس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران احمد خان نیازی کے ہونے والے جلسے کے حوالے سے اپنے حتمی لائحہ عمل کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -