پاکستان مخالف پروپیگنڈاکرنیوالے   ٹوئٹر اکاؤنٹس بھارتی فوج کے نکلے

  پاکستان مخالف پروپیگنڈاکرنیوالے   ٹوئٹر اکاؤنٹس بھارتی فوج کے نکلے

  

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) بھارت کا پاکستان کیخلاف ایک اور بڑا پروپیگنڈا نیٹ ورک بے نقاب ہوگیا، ٹوئٹر کے معطل کردہ ایک ہزار سے زائد اکاؤنٹس کا تعلق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج سے نکلا۔خود کو کشمیری ظاہر کرنیوالے ہزاروں ٹوئٹر اکاؤنٹس اصل میں بھارتی دارالحکومت نئی دہلی سے چلائے جارہے تھے اور ان اکاؤنٹس کے ذریعے پاکستان اور چین کو نشانہ بنایا جا رہا تھا، ٹوئٹر نے 24 اگست کو ان اکاؤنٹس کو پکڑا اور بند کردیا۔اس سے قبل آسٹریلیا کی ایک یونیورسٹی نے بھی بھارت سے چلائے جانے والے جعلی اکاؤنٹس کی نشاندہی کی تھی اور اب امریکا کی سٹینفورڈ یونیورسٹی نے بھی بھارت کا بھانڈہ پھوڑ دیا۔ گزشتہ برس یورپی یونین نے بھی بھارت کو رنگے ہاتھوں پکڑا تھا۔ سائبر جنگ میں بھارت پہلے بھی خفت اٹھا چکا ہے۔ سوشل میڈیا پر بھارت سے باضابطہ معافی مانگنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

ٹوئٹر اکاأنٹس

مزید :

صفحہ اول -