(ن) لیگ کی تنظیم سازی،مشاورتی اجلاس کا کھوکھر پیلس سے آغاز 

   (ن) لیگ کی تنظیم سازی،مشاورتی اجلاس کا کھوکھر پیلس سے آغاز 

  

 لاہور(لیڈی رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی ہدایت پر تنظیم سازی کے لیے مشاورتی میٹنگ کا کھوکھر پیلس سے باقاعدہ آغاز کردیا گیا۔اجلاس میں پارٹی امور اور تنظیم سازی کے حوالے سے حکمت عملی بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملک سیف الملوک کھوکھر نے اپنے خطاب میں کہا کہ پارٹی قیادت کی ہدایت پر ہم نے اپنی پارٹی کو ہر سطح پر مضبوط کرنا ہے،رہنما اور کارکنان متحرک ہیں اور ہم نے اپنی قیادت کا پیغام گھر گھر تک پہنچانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) شیروں کی جماعت ہے،ہمارے اوپر کئی مرتبہ کڑا وقت آیا لیکن سب نے ڈٹ کر حالات کا مقابلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکنان ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں، تنظیمیں کارکنوں سے ہی ہوتی ہیں،کارکن کبھی بھی کسی عہدے کا محتاج نہیں ہوتا اس کا اولین مقصد اپنی پارٹی کی عزت میں اضافہ کرنا اور ہر مشکل گھڑی میں اس کا ساتھ دینا ہوتا ہے۔

(ن)لیگ کی تنظیم سازی 

مزید :

صفحہ اول -