پی تی آئی ریڈ زون آئی تو موثر علاج کرینگے:رانا ثناء اللہ،لائحہ عمل سے حیران رہ جاؤ گے:فواد

پی تی آئی ریڈ زون آئی تو موثر علاج کرینگے:رانا ثناء اللہ،لائحہ عمل سے حیران ...

  

        اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے ریڈزون یا ڈی چوک کی طرف بڑھیں گے تو موثر علاج کریں گے، حکومت نے فتنے اور فساد کو روکنے کی تیاری کرلی ہے،عمران خان مخالفین کیلئے نامناسب الفاظ استعمال کرتے ہیں،ان سے کوئی بات نہیں ہوسکتی، ملک کا ایک تہائی سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے، مشکل سے نکلنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔وزیرداخلہ راناثناء اللہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی قانون کے مطابق پور امن احتجاج کرناچاہے تو تحفظ فراہم کریں گے، تاہم چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے کوئی بات نہیں ہوسکتی، عمران خان مخالفین کیلئے نامناسب الفاظ استعمال کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیلاب اور بارشوں سے ایک تہائی ملک پانی میں ڈوبا ہوا ہے۔دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنماء فواد چودھری نے کہا ہے کہ اس دفعہ جو لائحہ عمل طے کر رہے ہیں اس سے رانا ثنا ء اللہ بھی حیران رہ جائیں گے،عوام کے پیسوں کیلئے عمران خان اکیلے آواز اٹھا رہے ہیں،یہ ہمارا ذاتی نہیں پاکستان کا مسئلہ ہے۔فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے پیسوں کیلئے عمران خان اکیلے آواز اٹھا رہے ہیں اور یہ ہمارا ذاتی نہیں بلکہ پاکستان کا مسئلہ ہے۔

ثناء اللہ،فواد 

مزید :

صفحہ اول -