چین،میزائل،ڈرون طیاروں کی تیار ی کیلئے امریکی سائنسدان بھرتی 

  چین،میزائل،ڈرون طیاروں کی تیار ی کیلئے امریکی سائنسدان بھرتی 

  

واشنگٹن (اظہر زمان، خصوصی رپورٹ)معلوم ہواہے کہ چین نے امریکی ریاست نیو میکسیکو میں لاس الاموس (LOS ALAMOS)میں واقع ریسرچ لیبارٹری کے سائنس دانوں کو میزائیل اور ڈرون طیارے تیار کرنے کیلئے بھرتی کرلیا ہے امریکی ٹی وی چینل این بی سی نیوزکی رپورٹ نشر ہوتے ہی سرکاری حلقوں میں تشویش کی لہر دورگئی ہے۔ٹیکنالوجی امور کے ماہر تجزیہ نگار گریگ لیوسکیو نے یہ رپورٹ تیار کرکے ٹی وی چینل سے شیئر کی ہے جس کا کہنا ہے کہ چین ایک ایسی گیم کھیل رہا ہے جس کے ہم تیار نہیں ہیں اور ہمیں چاہئے کہ ہم اسے ناکام بنانے کیلئے تیاری کریں،ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کرسٹوفررے نے ایک تقریر میں خبردار کیا تھا کہ TMOUSAND TALENTSجیسے پر وگراموں کے ذریعے امریکی یونیورسٹیوں میں پڑھنے والے مستقبل کے سائنس دانوں کو ملازمتوں کی پیش کیش کرکے چین امریکی مہارت اور ذہانت پر خفیہ طریقے سے ڈاکہ ڈالنے کی کوشش میں مصروف ہے این پی سی نیوز نے اس پرائیویٹ انیٹلی جنس رپورٹ کے حوالے سے انکشاف بھی کیا ہے کہ کہ سرکاری فنڈ سے چلنے والی نیومیکسیکو کی اس ریسرچ لیبارٹری میں 154چینی سائنسدان بھی ملازم تھے جو اب واپس چین جاکر امریکی مہارت کو اپنے ملک منتقل کرچکے ہیں۔

امریکی سائنسدان بھرتی 

مزید :

صفحہ اول -