ڈیفالٹ نہیں کرینگے، ڈالر کا ریٹ  جلد نیچے آجائیگا،مفتاح اسماعیل 

  ڈیفالٹ نہیں کرینگے، ڈالر کا ریٹ  جلد نیچے آجائیگا،مفتاح اسماعیل 

  

نیویارک (این این آئی، آئی این پی)وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے کی ایم ڈی نے شرائط نرم کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے مفتاح اسماعیل نے وزیراعظم اور آئی ایم ایف کی سربراہ سے ملاقات کے بارے میں بتایا کہ آئی ایم ایف نے اگلی قسط کی رقم کا حجم بڑھانے پر بھی آمادگی ظاہر کی عالمی بینک سے اس سال کے آخر تک 2 ارب ڈالر لے لیں گے سیلاب کے بعد ملکی حالات بدل گئے ہیں کپاس اور گندم درآمد کرنا پڑسکتی ہے۔وفاقی وزیر نے کہاکہ حکومت ہر سیلاب متاثر تک نہیں پہنچ سکی ہے، مگر کرپشن کی بات جھوٹ ہے پاکستان کے ڈیفالٹ کا تاثر بڑھا جس سے ڈالر کی قیمت بڑھ گئی ڈالر کا ریٹ کچھ دنوں میں خود بخود نیچے آجائے گا نیویارک میں نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر  نے کہا ہے کہ سیلاب کے بعد کی صورتحال پر آئی ایم ایف کے ایم ڈی سے ملاقات ہوئی انہوں نے ہماری بات کو سمجھا اور تقریبا ہاں کہاں ہے دو ہفتے بعد اس پر باقاعدہ بات ہو گی اگلے ماہ ہونے والی میٹنگ میں نئی شرائط پر بات کی جائے گی پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا تاثر بڑھا جس کے باعث ڈالر کا ریٹ اوپر گیا۔

مفتاح اسماعیل 

مزید :

صفحہ اول -