کیپرا،ساؤتھ ریجن ڈیرہ کی کارروائی،ٹیکس نادہندہ ریسٹورنٹس کو جرمانے

کیپرا،ساؤتھ ریجن ڈیرہ کی کارروائی،ٹیکس نادہندہ ریسٹورنٹس کو جرمانے

  

       پشاور(سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل کلکٹر KPRA ساؤتھ ریجن مسعود شاہ کی خصوصی ہدایات پر ڈپٹی کلکٹر محمد منیر، آڈٹ آفیسر وآصف رحمان، انسپکٹر عبدالخالق ق اور ایڈمن آفیسر محمد اعجاز پر مشتمل کیپرا کی ٹیم نے کرک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں واقع ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا۔ ڈپٹی کلکٹر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مختلف ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس کا دورہ کیا۔ دورے میں ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کی رسیدیں اور ریکارڈ چیک کیا گیا۔ وہ ریسٹورنٹس جو کے پی سیلز ٹیکس ایکٹ 2022 کے مطابق انوائس جاری نہیں کر رہے تھے ان کو ایک ایک لاکھ روپئے جرمانے کے شوکاز نوٹس جاری کر دیے گئے۔ اور وہ ریسٹورنٹس جو ریکارڈ کی دیکھ بھال نہیں کررہے تھے ان کو 10، 10 ہزار روپئے جرمانے کے شوکاز نوٹس جاری کیے گئے اور ساتھ میں ان ریسٹورنٹس کو سیلنگ وارنگ دی گئی جو KPRA کے ساتھ اپنی ریجسٹریشن نہیں کر رہے ہیں۔ ڈپٹی کلکٹر نے غیرریجسٹرڈ ریسٹورنٹس اور ہوٹلز کو سختی سے تنبیہ کی کہ وہ جلد از جلد اپنے کاروبار کو KPRA کے ساتھ ریجسٹر کریں،بصورت دیگر ان کے ساتھ سختی سے نبٹا جائے گا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -