شانگلہ کی تاریخ کا سب سے بڑا تقررنامہ جاری کردیا گیا

  شانگلہ کی تاریخ کا سب سے بڑا تقررنامہ جاری کردیا گیا

  

الپوری (نمائندہ پاکستان) شانگلہ کی تاریخ کا سب سے بڑا تقررنامہ جاری کردیا گیا۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر نے پایچ سو انیس پرائمری اساتذہ کی بھرتی کا میرٹ پر ارڈر جاری کر دیا۔ عوام میں خوشی کی لہر دوڑگئی۔شانگلہ کے ضلعی تعلیمی آفیسر نے ضلع بھر کے 28 یونین کونسلوں کے 519 اساتذہ کی بھرتی کا حکم نامہ جاری کردیا۔ جسمیں یونین کونسل الوچ میں 17، یونین کونسل الپوری میں 38 یونین کونسل بر پورن میں 18، بہلول خیل میں 12 بینگلئی میں 18، بونیروال میں 16، بوٹیال میں 14، چکیسر میں 16، چوگا میں 8، دا موڑئی میں 25، دندئی میں 17، ڈھرئی الپورئی 35، اسماعیل خیل میں 13، کوڑمنگ میں 24، کوزکانا میں 18،لیلونئی میں 29، میرہ میں 17، ملک خیل میں 20، مارتونگ خاص میں 9، موسیٰ خیل میں 8، نصرت خیل میں 13، اوپل میں 18، پیر آباد میں 24، پیر خانہ میں 48، رانیال میں 15، سرکول میں 11، شاہ پور میں 8 اور یونین کونسل شنگ میں 10 اساتذہ کے تقرری کی نوٹیفیکیشن جاری کردی گئی۔ شانگلہ کے تاریخ میں یہ ایک تقرر نامہ کے تحت سب سے بڑی تقرر نامہ ہے جس کے تحت 519  افراد کو روزگار کے مواقع ملے۔ اس موقع پر ہمارے نمائنددں سے بات کرتے ہوئے ضلعی تعلیمی آفیسر نے کہا کہ حکومت خیبر پختونخوا  تعلیم کی طرف ترجیح اس بات سے واضح ہے کہ سکولوں کو معقول تعداد میں اساتذہ کی فراہمی کیلئے بڑی تعداد میں اسامیاں منظور کی گئیں اور صاف و شفاف طریقے سے بھرتی کرکے سکولوں کو قابل اسا تذہ کی فراہمی ممکن بنا دی گئی۔ انھوں نے کہا کہ اب ان اساتذہ کا کام ہے کہ وہ محنت سے قوم کے بچوں کو پڑھائیں اور ملک و قومی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -