نواحی علاقہ میں سر گرم موٹر سائیکل چور گرفتار،مسروقہ موٹر سائیکل برآمد

  نواحی علاقہ میں سر گرم موٹر سائیکل چور گرفتار،مسروقہ موٹر سائیکل برآمد

  

پشاور(کرائم رپورٹر) تھانہ سربند پولیس نے شہر کے نواحی علاقہ سربند اور دیگر ملحقہ علاقوں میں سرگرم موٹر سائیکل چور کو بے نقاب کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان میں سے ایک کا تعلق ضلع خیبر جبکہ دیگر نواحی علاقہ سربند کے رہائشی ہیں جودیہی رہائشی علاقوں اور تجارتی مراکز سے موٹرسائیکل چوری کرنے میں ملوث ہیں، ملزمان جعلی کاغذات اور انجن چیسسزنمبرات تبدیل کرنے کے بھی ماہر ہیں جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران موٹرسائیکل چوری کے متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے، کاروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے مسروقہ موٹرسائیکل اور اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے جن سے مزید تفتیش جاری ہے  تفصیلات کے مطابق مدعی حسین خان ولد شاکر خان نے تھانہ سر بند پولیس کو موٹرسائیکل چوری کی رپورٹ کی تھی جس پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی   ایس ایچ او تھانہ سر بند مشتاق خان نے دوران تفتیش متعدد جرائم پیشہ اور مشکوک افراد کی کڑی نگرانی شروع کی جس کے دوران نواحی علاقوں سے موٹر سائیکل چوری کرنے والے اصل گروہ کا سراغ لگا کر گزشتہ روز تین ملزمان شاہد ولد افضل، سمیع خان ولد نعمت اور ابراہیم ولد انور خان کو گرفتار کرلیا، ملزمان میں سے ایک کا تعلق ضلع خیبر جبکہ دیگر سربند کے رہائشی ہیں جو موٹر سائیکل کے انجن چیسسز نمبرات تبدیل کرنے اور جعلی کاغذات بنوانے کے بھی ماہر ہیں، تینوں ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے جن کے قبضے سے مسروقہ موٹرسائیکل اور اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -