دیرپائین سے چار ماہ قبل لا پتہ ہونے والا28سالہ نوجوان اچانک گھر پہنچ گیا 

دیرپائین سے چار ماہ قبل لا پتہ ہونے والا28سالہ نوجوان اچانک گھر پہنچ گیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تیمرگرہ (بیورورپورٹ) میدان دیرپائین سے چار ماہ قبل لا پتہ ہونے والا28سالہ نوجوان اچانک گھر پہنچ گیا،علاقہ میں خوشی کاسماں،اس حوالے سے معلوم ہوا ہے علاقہ سکنہ بانڈہ گئی سے تعلق ر کھنے والا نوجوان فضل ربی و لد حبیب الحق چار ماہ قبل اچانک لاپتہ ہو گیا،مقامی پولیس نے لاپتہ نوجوان کے والد کی درخواست پر ڈی ایس پی امجد خان اور ایس ایچ او سلیم شاہ کی قیادت میں خصوصی ٹیم تشکیل دی تھی جنہوں نے سا ئینسی بنیادوں پر لاپتہ نوجوان کو برآمدکرنے کے لے سر توڑ کوشش جار ی رکھی ہو ئی تھی،ڈی ایس پی امجد خان کے مطابق لاپتہ  نوجوان نے گزشتہ روز پولیس اسٹیشن آکر بتا یا کہ وہ گھرمیں معمولی بات پر ناراض ہو کرمحنت مزدوری کی غرض سے آزاد کشمیر چلا گیا تھا،نوجوان کی اچانک واپسی پر علاقہ میں جشن کا سماں ہے اور نوجوان کے گھروالوں کو مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھا ہوا ہے