دیر کی ترقی اور عوامی خوشحالی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح:زبیر نیازی

  دیر کی ترقی اور عوامی خوشحالی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح:زبیر نیازی

  

       چکدرہ(تحصیل رپورٹر) ڈپٹی کمشنر لوئردیر زبیرنیازی نے کہاہے کہ ضلع دیر کی ترقی اور عوامی خوشحالی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، تجاوزات کے خلاف آپریشن اور ترقیاتی منصوبوں کی بہتر اور بروقت تکمیل میں میڈیا، سول سوسائٹی اور سیاسی جماعتیں انتظامیہ کیساتھ تعاون کریں، دیر موٹروے اورآدینزئی میں سانام ڈیم کی تعمیر میگاترقیاتی منصوبے ہیں،تمام سٹیک ہولڈرز کو سیاسی وابستگی اور ذاتی مفادات سے بالاتر اجتماعی ترقی کے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،وہ گزشتہ روز چکدرہ پریس کلب میں ایم پی اے کے فراہم کردہ فنڈز 20لاکھ روپے کی لاگت سے پریس کلب کے تزئین و آرائش کے پایہ تکمیل کام کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے،ایم پی اے ہمایون خان اور تحصیل چیئرمین آدینزئی سید فیروز شاہ نے بھی اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے چکدرہ پریس کلب کے اراکین کے کردار کو سراہااورکہاکہ علاقہ کی ترقی و خوشحالی اور مسائل کی بروقت نشاندہی میں ان کاکردار ہمیشہ مثبت رہاہے، چکدرہ پریس کلب کے صدر شاہ فیصل افغانی نے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر آدینزئی،ایم پی اے اور تحصیل چیئرمین سمیت تمام مہمانوں کی آمد کاخیر مقدم کرتے ہوئے پریس کلب کے تزئین و آرائشچ کے لئے فنڈز فراہمی پر ایم پی اے ہمایون خان کا شکریہ ادا کیاجبکہ تحصیل چیئرمین سید فیروز شاہ نے آئی ٹی کی مد چکدرہ پریس کلب کے لئے 30لاکھ روپے کااعلان کیا، قبل ازیں ڈپٹی کمشنر زبیر نیازی اور ایم پی اے ہمایون خان نے فیتہ کاٹ کر تزئین و آرائش کے تکمیل شدہ کام کاافتتاح کیا، تحصیل چیئرمین سید فیروز شاہ، اسسٹنٹ کمشنر محمد داؤد سلیمی،ایکسیئن ٹی ایم اے صابرخان سمیت دیگر اہلکاراور مہمان بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -