رواں سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن 25 اکتوبر کو ہوگا

  رواں سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن 25 اکتوبر کو ہوگا

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)رواں سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن 25 اکتوبر کو ہوگا۔ جزوی سورج گرہن کا آغاز پاکستان میں دوپہر 1 بج کر 58 منٹ پر ہوگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق 25 اکتوبر کو سورج کو جزوی گرہن لگے گا، جو 4 بجے عروج پر ہوگا۔ پاکستان میں جزوی سورج گرہن نظر نہیں آئے گا۔محکمہ موسمیات کا اس حوالے سے مزید بتانا ہے کہ جزوی سورج گرہن کا اختتام 6 بج کر 2 منٹ پر ہوگا۔یورپ، ایشیا کے مغربی حصے، شمالی افریقا اور مشرق وسطی میں سورج گرہن دیکھا جائے گا۔ماہر فلکیات ڈاکٹر جاوید اقبال نے بتایا ہے کہ رواں سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن 25 اکتوبرکو ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ جزوی سورج گرہن پاکستان سمیت یورپ،ایشیا، شمال مشرقی افریقا کے کئی ممالک میں دیکھا جائے گا۔پاکستان میں جزوی طور پر سورج کو گرہن لگے گا اوراس کا آغاز مقامی وقت کے مطابق دوپہر 3 بج کر 57 منٹ پر ہوگا۔ پاکستان میں سورج گرہن کا اختتام 5:56 منٹ پر ہوگا۔انھوں نے بتایا کہ سورج کو جزوی گرہن 5بج کر 1منٹ پر لگے گا اور اس دوران سورج ک ایک حصہ گہرا ہوجائے گا۔جزوی اور رواں سال کے آخری سورج گرہن کا مجموعی دورانیہ 2 گھنٹے ہے۔رواں سال کا پہلا سورج گرہن یکم مئی کو ہوا تھا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -