پاکستان کی یونیورسٹیوں میں جدید تعلیم کیلئے کوشاں ہیں،پروفیسر ضیا الحق 

  پاکستان کی یونیورسٹیوں میں جدید تعلیم کیلئے کوشاں ہیں،پروفیسر ضیا الحق 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (پ ر)خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے سینیٹ ممبر، معروف کاروباری شخصیت اور کالم نگار ضیاء الحق سرحدی کی وی سی کے ایم یو پروفیسر ضیا ء الحق کو سی پی ایس پی کی جانب سے ایف سی پی ایس ڈگری ملنے پرمبارک باددی۔ انہوں یہ مبارک باد پروفیسر ضیاء الحق کو سی پی ایس پی کے 55ویں کانووکیشن میں ملنے والی ڈگری پر دی جب کہ انہوں نے وی سی کو تہنیتی گلدستہ بھی پیش کیا پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحق کی کے ایم یوکو ملک کی مایہ ناز یونیورسٹی بنانے اور طبی شعبے میں کلیدی کردار اور بے پناہ خدمات ہیں، کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز(سی پی ایس پی)پاکستان کا 55 واں کانووکیشن گزشتہ روز پرل کانٹی نینٹل ہوٹل پشاور میں منعقد ہوا تھا۔کانووکیشن کے مہمان خصوصی کے ایم یوکے سابق وائس چانسلر اور معروف ماہر امراض چشم پروفیسرڈاکٹر محمد داد خان تھے جبکہ اعزازی مہمان چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر شہزاد بنگش تھے۔ جبکہ اس موقع پر سی پی ایس پی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر شعیب شفیع، سینئر نائب صدر پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل سمیت دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔ضیاء الحق سرحدی جو کہ پاک افغان جائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر اور فیڈرل ٹیکس محتسب کے اعزازی میڈیا افیئر کواڈی نیٹر بھی ہیں نے کہا کہ پروفیسرڈاکٹر ضیاء الحق کو نمایان ڈگری کے حصول پرمبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایف سی پی ایس ڈگری سے قبل پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحق صحت عامہ کے شعبے میں اعلی ترین قابلیت کے مالک تھے جنہوں نے ایم بی بی ایس(کے ایم سی)، ایم پی ایچ، پی ایچ ڈی پبلک ہیلتھ(گلاسگو)، پوسٹ ڈاکٹریٹ (کیلے یونیورسٹی یو کے)فیلوشپ (رائل کالج آف لندن، ایڈنبرگ اور گلاسگو)سے حاصل کی ہے۔ یاد رہے کہ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحق پاکستان کے سب سے کم عمر وائس چانسلر کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ پروفیسر ضیاء الحق اس وقت پاکستان نیٹ ورک آف کوالٹی ایشورنس ان ہائر ایجوکیشن (PNQAHE)کے منتخب صدر ہیں جو پاکستان کی تمام 234 یونیورسٹیوں میں اعلی تعلیم کے معیار کو بڑھانے کیلئے کوشاں ہیں اور ایچ ای سی گرانٹ فنڈ کے وائس چیئرمین ہیں۔ انہوں نے 80 سے زائد تحقیقی مضامین اور 3 کتابی ابواب شائع کیے ہیں۔
پروفیسر ضیا الحق