پولیس ٹریننگ سکول صوابی میں 13ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد

  پولیس ٹریننگ سکول صوابی میں 13ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد

  

       صوابی (بیورو رپورٹ)پولیس ٹریننگ سکول صوابی میں 13ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔جسمیں انسپکٹر جنر آف پولیس خیبر پختوں خواہ معظم جاہ انصاری نے بطور مہمان خصوصی شرکت۔ ڈیپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ٹریننگ خیبر پختونخواہ جناب کیپٹن ریٹائرڈ فیروز شاہ، RPO مردان جناب محمد علی گنڈا پور اور ڈائریکٹر پولیس ٹریننگ سکول صوابی SPنیاز محمد خان یوسفزئی نے معزز مہمان خصوصی کو خوش آمدید کہا۔ ضلعی ایڈمینسٹریشن آفسران مردان، صوابی،DPOصوابی محمد شعیب خان،DSPایڈمن فضل معراج خان، ریزرو انسپکٹرقمرزمان خان اور مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے سیاسی و سماجی شخصیات اور ریکروٹس کے والدین اور بچوں نے 13ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ کے اس پُروقار تقریب میں بھرپور شرکت کی۔ معزز مہمان خصوصی کی آمد پرجنرل سلامی پیش کی گئی۔ اسکے بعد پروگرام کا آغاز باقاعدہ تلاوت کلام پاک سے کیاگیا۔ خلف برداری کے بعد SPO,s ریکروٹس میں بیسٹ آف پریڈ، بیسٹ آف ماسکیٹری، اور بیسٹ آف ٹرن آؤٹ جوانوں کو معزز مہمان خصوصی  توصیفی اسناد اور شیلڈ سے نوازہ گیا۔ اور ڈائریکٹر پی۔ٹی۔ایس صوابی کی طرف سے معزز مہمان خصوصی کو شیلڈ پیش کیاگیا۔  معزز مہمان کو ڈائریکٹر پی۔ٹی۔ایس نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔خطبہ استقبالیہ میں  تمام آنے والے معزز مہمان خصوصی سمیت تمام آنے والے معزز مہمانان کو خوش آمدید کہا گیا۔ اور کہا کہ اب 2014 سے لیکر اب تک 2950 ریکروٹس پاس آؤٹ ہوئے جبکہ اسمیں 1580 ایکس لیویز /خاصہ داروں نے بھی ٹریننگ مکمل کی۔ اور آج کے اس پاسنگ آؤٹ میں 771 سابقہ SPO,s جوان جو پاس آؤٹ پریڈ میں ضلع سوات،پشاور،مردان،اور خیبر سے سے تعلق رکھتے ہے۔ جو اب KPKپولیس کا حصہ ہے۔ ان گنت مسائل اور محدود وسائل کے باوجود ادارے ہذا میں کئے گئے مختلف فلاحی کام جس میں سوئمنگ پول، ڈسپنسری،ویمن ڈسک،یادگارشہداء، کانفرنس روم، جیم ہال،سیکورٹی الارم، سوئی گیس کی تنصیب،مارکی ٹینٹس،الیکٹرک کولر،بلڈنگز میں رنگ وروغن پھولوں کی نرسری،کلاسسز پارٹیشن،10عدد نئے واش رومز، اسمائالحسنہ، ویڈنگ شاپ،ادارے میں شجر کاری،تمام ادارے میں فلیگز،فائرنگ رینج مرمت، میگزین، واش رومز،ریکروٹس میس کی تزئین وآرائیش،خیبر بینک ATMمشین کی تنصیب اور اس طرح کے انگنت کاموں کو سرانجام دیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل میں جدید خطوط  پر استوار ٹریننگ دینے کیلئے ادارہ ہذا کو کالج کا درجہ دینے کی استدع کی گئی کیونکہ یہ ادراہ اسلام آباد، پنجاب، ہزارہ، ملاکنڈ، اور پشاور،گلگت بلتستان اور آزاد کشہمیر کے قریب واقعہ ہے۔ اور آئیندہ کیلئے ادرے میں پختہ پریڈ گرؤنڈ، آڈیٹوریم ہال،سولر سسٹم،MBBSڈاکٹر بمعہ سٹاف، جیم کا جدید سامان، ہیوی جنریٹر سیکورٹی کیمرے، سٹاف اور ادرے کے ڈائریکٹر کیلئے رہائیشی بلڈنگز اور گھر کی اشد ضرورت ہے۔ اسکے بعدمعزز مہمان خصوصی نے اپنے خطاب میں کہا۔کہ مجھے فخر ہے اس بات پر کہ میں KPK پولیس کا IGP ہوں۔ میں نے پریڈ معائنہ کے دوران نوٹ کیا کہ پریڈ میں کھڑے جوانوں میں 25 سال سے لیکر 50 سال تک کے SPO,s ریکروٹس جوانوں کی طرح سینہ تان کر کھڑے ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -