امامیہ کونسل بین المسلمین کے وفد کی سید شہنشاہ حسین نقوی سے ملاقات

  امامیہ کونسل بین المسلمین کے وفد کی سید شہنشاہ حسین نقوی سے ملاقات

  

پشاور (سٹی رپورٹر)امامیہ کونسل برائے اتحاد بین المسلمین کے ایک نمائندہ وفد نے حج الاسلام والمسلمین علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کے ساتھ ملاقات کی جس میں کئی قومی صوبائی اور علاقائی امور پر بات چیت ہوئی اور اس بات پر اتفاق ہوا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مذہب و مسلک سے بالاتر ہو کر، انسانیت کے جذبے سے متاثرین کی ہرممکنہ امداد کی جائے. علامہ سید شہنشاہ نقوی نے وفد کی طرف سے پیش کردہ تجویز کے ساتھ اتفاق کرتے ہوئے القائم ٹرسٹ کی خدمات کو پشاور تک توسیع دینے کا اعلان کیا جبکہ اتحاد بین المسلمین کے فروغ کے لیئے بعض اہم اقدامات کی منظوری دی اور اتحاد کے مشن پر کام تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا علامہ سید شہنشاہ نقوی نے اتحاد بین المسلمین کے لئے امامیہ کونسل کی خدمات کو سراہا اور ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا.  وفد کی قیادت سید اظہر علی شاہ کر رہے تھے جس میں علامہ سید عالم شاہ الحسین، سید ابرار جعفری، پروفیسر ملازم حسین اور سید زوار زیدی شامل تھے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -