چوری اور اقدام قتل میں  ملوث دو ملزمان گرفتار

  چوری اور اقدام قتل میں  ملوث دو ملزمان گرفتار

  

پشاور(کرائمزرپورٹر)تھانہ رحمان بابا پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے، گرفتار ملزمان میں سے ایک کا تعلق ضلع کرک جبکہ دوسرا پشاور کا رہائشی ہے جو چوری اور اقدام قتل جیسے سنگین مقدمات میں مطلوب ہیں،دونوں ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران مختلف جرائم میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے جن کے قبضے سے پانچ عدد موبائل فونز اور ہزاروں روپے بھی برآمد کرلیے گئے ہیں جن سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے تفصیلات کے مطابق تھانہ رحمان بابا پولیس نے چوری اور اقدام قتل کے مقدمات میں مطلوب ملزمان کے خلاف کاروائی کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے جن میں امجد ولد لائیق بادشاہ اور خان افضل ولد محمد افضل شامل ہیں، ملزمان میں ایک کا تعلق ضلع کرک اور دوسرا پشاور کا رہائشی ہے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران مختلف جرائم میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے جن کے قبضے سے پانچ عدد موبائل فونز اور ہزاروں روپے بھی برآمد کرلیے گئے ہیں جن سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -