کراچی میں ڈینگی کے حملے جاری کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ
کراچی (سٹاف رپورٹر)شہرقائدمیں ڈینگی کے کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے کو مل رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈینگی کی صورتحال دن بہ دن خراب ہوتی جارہی ہے یومیہ سینکڑوں کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔محکمہ صحت سندھ کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں سندھ بھر میں 402کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 297کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔ محکمہ صحت سندھ نے بتایا کہ ضلع کورنگی 86، ضلع شرقی 82،ضلع وسطی 66، ضلع جنوبی 25، ضلع ملیر 25، ضلع غربی 11 اور ضلع کیماڑی میں 2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت سندھ نے بتایا کہ رواں سال کراچی میں ڈینگی سے 30 افراد جان کی بازی ہارے ہیں جبکہ سب سے زیادہ ہلاکتیں ضلع وسطی میں رپورٹ ہوئی ہیں۔