سعودی عرب سے مزید کھجوریں   کمبل اور خیمے کراچی پہنچ گئے

  سعودی عرب سے مزید کھجوریں   کمبل اور خیمے کراچی پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (سٹاف رپورٹر)پاکستان میں سیلاب سے متاثرین کے لیے سعودی عرب سے امداد کا سلسلہ جاری ہے، مزید 2 امدادی سامان سے بھرے خصوصی طیارے پاکستان پہنچ گئے۔سیلاب متاثرین کے لیے کنگ سلمان ریلیف سینٹر کی طرف سے مزید 2طیارے 60 ٹن امدادی سامان لے کر کراچی پہنچ گئے، ڈائریکٹر KSrelief پاکستان نے امدادی سامان این ڈی ایم اے کے حوالے کردیا۔طیاروں میں غذائی اور غیر غذائی اشیا کے علاوہ کھجوریں، کمبل اور خیمے شامل ہیں جو کہ حکومت کے تعاون سے پاکستان کے متعدد علاقوں میں ضروریات کے مطابق متاثرہ افراد میں تقسیم کیا جائے گا۔

مزید :

صفحہ اول -