بلاول بھٹو کا پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریان بیان کرنے کیلئے طوفان نوح کا حوالہ

  بلاول بھٹو کا پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریان بیان کرنے کیلئے طوفان نوح ...

  

         اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان میں سیلاب کی صورتحال اور تباہی کو بیان کرنے کیلئے طوفان نوح (ایک بہت بڑا سیلاب جو نوح  ؑکے زمانے میں آیا)کا حوالہ دیدیا۔بلاول بھٹو زرداری نے نیویارک میں کونسل برائے امور خارجہ سے خطا ب کرتے ہوئے کہا طوفان نوح میں 40دن اور40راتیں پانی برسا تھا، پاکستان میں جون کے وسط سے جاری بارشیں اگست کے آخر تک جاری رہیں۔وزیرخارجہ نے کہا جب بارشیں رکیں تو پاکستان کے وسط میں سو کلومیٹر کی جھیل وجود میں آچکی تھی، جھیل کاپانی اپنے پیچھے تباہی چھوڑتا ہوا سمندر کی طرف جارہا ہے۔ پاکستان میں ہر سات میں سے ایک شخص سیلاب سے متاثر ہوا۔ متاثرین سیلاب کی تعداد کینیڈا کی 95 فیصد آبادی کے برابر ہے۔ سیلاب سے 40لاکھ ایکڑ فصلیں تباہ ہوگئیں، خدشہ ہے دو ماہ بعد گندم کی بوائی بھی نہیں ہوسکے گی، ہمیں اپنے لوگوں کیلئے موسمیاتی انصاف چاہیے۔ کاربن کے اخراج میں پاکستان کا حصہ 0.8فیصد ہے، میں اپنے لوگوں کیلئے امداد کی نہیں انصاف کی بات کروں گا۔

بلاول بھٹو

مزید :

صفحہ اول -