لاڑکانہ, شہید محترمہ بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی میں 2 ماہ میں 800بھرتیوں کا انکشاف
لاڑکانہ(ڈیلی پاکستان آن لائن ) شہید محترمہ بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی میں گزشتہ 2 ماہ میں 800 بھرتیاں کیے جانے کا انکشاف ہو ا ہے۔
نجی ٹی وی "جیو نیوز "کے مطابق لاڑکانہ کی شہید محترمہ بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی میں گزشتہ دوماہ میں 800 بھرتیاں کی گئی ہیں جن میں سے 16 اور 17 گریڈ کے تقریباً 300 افراد کو ڈیلی ویجز پر بھرتی کیا گیا جبکہ گریڈ 1 تا 21 کے 500 افراد کو باضابطہ منظوری کے بغیر بھرتی کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سنڈیکیٹ ممبران کا کہنا ہے کہ ان بھرتیوں کو حکومت اور متعلقہ فورم فوری طور پر منسوخ کرے، انہوں نے الزام لگایا کہ پروفیسر انیلا یونیورسٹی کو مالی بحران کے ذریعے بند کرانا چاہتی ہیں،دوسری جانب یونیورسٹی کی وائس چانسلر انیلا عطا الرحمان کا کہنا ہے کہ تمام تقرریاں قانون کے مطابق ہوئیں، تقرریوں کی منظوری سینٹ سے لینا ضروری نہیں ہے۔