شاہ محمود نے وزیراعظم کے خطاب کو عمران خان کی تقریر کا کاپی پیسٹ قرار دیدیا

شاہ محمود نے وزیراعظم کے خطاب کو عمران خان کی تقریر کا کاپی پیسٹ قرار دیدیا
شاہ محمود نے وزیراعظم کے خطاب کو عمران خان کی تقریر کا کاپی پیسٹ قرار دیدیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہےکہ شہباز شریف نے کشمیر، افغانستان اور اسلاموفوبیا پروہی کہا جو عمران خان کہتے رہے ہیں، لگتا یہی ہے شہبازشریف نے عمران خان کی کوئی پرانی تقریر اٹھا کر کاپی پیسٹ کی ہے۔ 

نجی ٹی وی "جیو نیوز "کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم نے اچھاکیا سیلابی تباہ کاریوں کےساتھ ترقی یافتہ ملکوں کوان کی ذمہ داریاں بتائیں لیکن شہبازشریف اور ان کےبھائی کی حکومت میں ماحولیاتی تبدیلیوں پر کیااقدامات کیے گئے؟

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ4 دہائیوں میں انہوں نے پانی ذخیرہ کرنےکی جگہیں بنائی ہوتیں تو یہ تباہی نہ ہوتی، عمران خان نے عملی اقدامات کیےتھے اور سونامی بلین ٹری کو پوری دنیا نےسراہا۔

مزید :

قومی -