عالمی بینک کی سیلاب متاثرین کی مالی امداد کیلئے پنجاب حکومت کو 35 ملین ڈالرزکی پیشکش

عالمی بینک کی سیلاب متاثرین کی مالی امداد کیلئے پنجاب حکومت کو 35 ملین ...
عالمی بینک کی سیلاب متاثرین کی مالی امداد کیلئے پنجاب حکومت کو 35 ملین ڈالرزکی پیشکش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی بینک نے پنجاب حکومت کو سیلاب متاثرین کیلئے 35 ملین ڈالر زدینے کی پیشکش  کی ہے ، وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی سےعالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹرکی قیادت میں وفد نے ملاقات  کی ، ملاقات کے دوران سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران سیلاب متاثرین کی مدد کی پیشکش کی گئی۔ ملاقات کے دوران پنجاب حکومت اورعالمی بینک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا،عالمی بینک کی جانب سے پنجاب حکومت کو یہ پیشکش سیلاب متاثرین کونقد رقم دینے کیلئے کی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ 35 ملین ڈالرز کو پنجاب احساس پروگرام سے لنک کرکے سیلاب زدگان میں تقسیم کریں گے،عالمی بینک سے میرے دیرینہ تعلقات رہے ہیں، میرے سابقہ دور میں عالمی بینک کے تعاون سے تعلیم اورصحت میں انقلابی اصلاحات کی گئیں،میرے ایجوکیشن سیکٹرریفارمز پروگرام کو عالمی سطح پر پذیرائی ملی۔

انہوں نے کہا کہ عالمی بینک کے ساتھ تعاون کا سلسلہ ازسرنو شروع کرنا چاہتے ہیں،ہماری حکومت نے آتے ہی ڈگری کی سطح تک تعلیم مفت کرنے کا اعلان کیا،شعبہ صحت میں ایڈہاک ڈاکٹرز اور دیگر عملے کی بھرتی کی اجازت دی ، ہسپتالوں میں ایمرجنسی وارڈز میں ادویات کو مفت کر دیا ، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض کی روک تھام کیلئے خصوصی میڈیکل کیمپس لگائے گئے ،سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے جامع پلان مرتب کیاہے اورپانی کو محفوظ رکھنے کیلئے ڈیمز بنانے پر پوری توجہ ہے۔

مزید :

قومی -