توہین عدالت کیس میں فواد کے اشتعال انگیز بیان کا مقصد تھا عمران پر فردجرم لگے اور سزا ہو، حامد خان کا انکشاف

توہین عدالت کیس میں فواد کے اشتعال انگیز بیان کا مقصد تھا عمران پر فردجرم ...
توہین عدالت کیس میں فواد کے اشتعال انگیز بیان کا مقصد تھا عمران پر فردجرم لگے اور سزا ہو، حامد خان کا انکشاف

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما اور خاتون جج کو دھمکی دینے پر توہین عدالت کیس میں عمران خان کے وکیل حامد خان کا کہنا ہے کہ فواد چودھری نے توہینِ عدالت کیس کی پہلی پیشی پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس پر جارحانہ حملہ کیا، جس کا مقصد عمران خان کو سزا دلوانا تھا۔

نجی ٹی وی "جیو نیوز "سینیئر قانون دان حامد خان کا کہنا تھاکہ فواد چودھری اوران جیسے لوگوں کو ان کےآقاؤں نے بھیجا ، ان کا مقصد پارٹی کو نقصان پہنچانا ہے،ان کا کہنا تھاکہ فواد چودھری نے توہینِ عدالت کیس کی پہلی پیشی پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس پر جارحانہ حملہ کیا،حامد خان کا کہنا تھاکہ فواد نے اشتعال انگیز بیان اس لیے دیا تاکہ عمران خان پر فردِ جرم لگ جائے اور اُنہیں سزا بھی ہوجائے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -