عمر کوٹ میں تیز رفتار مسافر کوچ اور چنگچی رکشہ میں تصادم ، 2 افراد جاں بحق

عمر کوٹ میں تیز رفتار مسافر کوچ اور چنگچی رکشہ میں تصادم ، 2 افراد جاں بحق
عمر کوٹ میں تیز رفتار مسافر کوچ اور چنگچی رکشہ میں تصادم ، 2 افراد جاں بحق

  

عمرکوٹ(سید ریحان شبیر )عمرکوٹ میرپورخاص روڈ پر تیز رفتار مسافر کوچ اورچنگچی رکشہ میں حادثہ پیش آیا ہے جس کے باعث چنگچی میں سوار 2 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ 2افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عمرکوٹ سے کراچی جانے والی مسافر کوچ بچہ بند کے قریب تیزرفتاری کے باعث چنگچی رکشہ سے ٹکرا گئی ، جاںبحق ہونےوالے افراد کی شناخت علی محمد کنبوہ اور ولی محمد کےنام سے ہوئی ہےحادثے میں جاںبحق ہونےوالےافراد کاتعلق میرپورخاص سےبتایاجارہا ہے،جانبحق ہونے والے افراد آپس میں باپ بیٹا تھے جبکہ کوچ ڈرائیور کے کنٹرول سے نکل کر سرھاڑی نہر میں جاگری جس کے باعث کوچ ڈرائیور سمیت متعدد مسافر زخمی ہوگئے پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔

مزید :

علاقائی -سندھ -عمرکوٹ -