عمر کوٹ ،جرائم میں اضافے پر تاجر ایسوسی ایشن نے شہر بھر میں ہڑتال کر دی

عمر کوٹ ،جرائم میں اضافے پر تاجر ایسوسی ایشن نے شہر بھر میں ہڑتال کر دی
عمر کوٹ ،جرائم میں اضافے پر تاجر ایسوسی ایشن نے شہر بھر میں ہڑتال کر دی

  

عمرکوٹ(سید ریحان شبیر)عمرکوٹ سٹی میں گزشتہ روز آٹا چکی مالک باپ بیٹوں سے راہزنی کی واردات  ہوئی جس میں مزاحمت  پر مسلح ڈاکوؤں کی فائرنگ سے باپ بیٹا زخمی  ہو گئے ۔تار ایسوسی ایشن عمرکوٹ نے شہر بھر میں جزوی ہڑتال کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق عمر کوٹ میں چوری اور لوٹ مار کی وارداتوں میں اضافے پر تاجر ایسوسی ایشن عمرکوٹ نے تاجروں سے اپیل کی جس کے بعد عمرکوٹ میں جزوی ہڑتال  کر دی گئی ، سٹی کی اہم کاروباری مارکیٹ بند تاجروں کااحتجاج و دھرنا دیا ، پولیس کی یقین دہانی کرانے پر تاجروں نے اپنا احتجاج ختم کیا۔

مزید :

علاقائی -سندھ -عمرکوٹ -