امیتابھ بچن کا وہ میسج جسے سن کر کامیڈین راجو شری واستو نے آنکھیں کھول لی تھیں، تہلکہ خیز دعویٰ

امیتابھ بچن کا وہ میسج جسے سن کر کامیڈین راجو شری واستو نے آنکھیں کھول لی ...
امیتابھ بچن کا وہ میسج جسے سن کر کامیڈین راجو شری واستو نے آنکھیں کھول لی تھیں، تہلکہ خیز دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے سینئر اداکار امیتابھ بچن نے کامیڈین راجو شری واستو کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔اپنے بلاگ میں امیتابھ بچن نے دعویٰ  کیا کہ انہوں نے علاج میں مدد کے لئے راجو شری واستو کے اہل خانہ کو وائس نوٹ بھیجا تھا، میرے وائس نوٹس راجو شری واستو کو علاج کے دوران سنائے گئے جس پر ایک مرتبہ اس نے اپنی آنکھ تھوڑی سی کھولی تھی۔

امیتابھ بچن نے راجو شری واستو کے لئے تعزیتی پیغام لکھا جس میں انہوں نے کامیڈین کے لئے لکھا کہ ایک ساتھی، دوست اور فنکار ہمیں چھوڑ کر چلا گیا۔ ان کا کام ہمارے ساتھ رہے گا جو کہ منفرد اور مزاحیہ تھا۔امیتابھ بچن کے علاوہ بالی ووڈ کے دیگر اداکاروں نے بھی راجو شری واستو کی موت پر غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

یاد رہے کہ 10 اگست کو راجو شری واستو کو ہارٹ اٹیک ہونے پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ 41 دن زیر علاج رہنے کے بعد 21 ستمبر کو 58 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔

مزید :

تفریح -